اسلام آباد یونا ئیٹڈ کے ہیڈکوچ ڈین جونز دستاویزات نہ ہونے پر ڈی پورٹ

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کو پاکستان سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے لوگو کی تقریب رونمائی میں شرکت کیلئے آنے والے سابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈین جونز کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے واپس آسٹریلیا ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

ڈین جونز کے پاس پاکستان آنے کیلئے ویزا تھا نہ کوئی قانونی دستاویز جس کی بنا پر انہیں ایئرپورٹ سے باہر نہیں آنے دیا گیا اور ڈی پورٹ کردیاگیا۔ ڈین جونز پی سی بی کی دعوت پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے لوگو کی تقریب رونمائی میں شرکت کیلئے اتوار کی صبح میلبرن سے اسلام آباد پہنچے تھے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈین جونز کو ڈی پورٹ کیا جانا قانون کے مطابق ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے