پاکستان سپرلیگ کیلئے کھلاڑیوں کی بولی: پشاورزلمے نے شاہد آفریدی کا انتخاب کرلیا

پاکستان سپرلیگ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کے پہلے روز پانچ ٹیموں نے آئی کون کھلاڑیوں سمیت 3 کیٹیگریز میں 9،9 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا جب کہ مزید 2 کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کل ہوگا۔

پی ایس ایل کی 5 ٹیموں کے لئے کھلاڑیوں کی بولی کے لئے لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان، قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، جاوید میانداد، معین خان، سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز اور دیگرنے شرکت کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کے چناؤ کے عمل کے دوران آئی کون کیٹیگری کی بولی میں پشاورزلمے کی جانب سے سب سے پہلے شاہد آفریدی کی بولی لگائی گئی جس کے بعد کراچی کنگز نے شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے شین واٹسن، کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے کیون پیٹریسن اورلاہورقلندرزنے کرس گیل کا انتخاب کیا۔ پی ایس ایل کے لئے آئیکون کھلاڑیوں کو فی کس 2،2 لاکھ ڈالردیئے جائیں گے۔
پلاٹینئم کیٹیگری:

پلاٹینئم کیٹیگری کے لئے کوئٹہ گلیڈیئٹرکی جانب سے احمد شہزاد اورسرفرازاحمد کا انتخاب کیا گیا جب کہ لاہورقلندرزنےعمراکمل اورڈواؤن براوو، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے مصباح الحق اورآندرے رسلز، پشاورزلمے نے وہاب ریاض، ڈیرن سیمی اورکراچی کنگزنے شکیب الحسن اورسہیل تنویرکا انتخاب کیا۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو اگرچہ پلائٹینئم کیٹیگری میں رکھا گیا لیکن ان کی جانب سے شکوے شکایات سامنے آنے کے بعد انہیں اسلام آباد یونائٹیڈ کا کپتان بھی مقررکردیا گیا ہے۔

پلاٹینئم کیٹیگری میں چناؤ کے دوران یونس خان اور محمد حفیظ کی کسی نے بولی نہ لگائی جب کہ سری لنکا کے بھی کسی بھی کھلاڑی کی پہلے مرحلے میں بولی نہیں لگائی گئی۔
ڈائمنڈ کیٹیگری:

پشاورزلمے کی جانب سے ڈائمنڈ کیٹیگری کے لئے کامران اکمل، محمد حفیظ اور کرس جورڈن کا انتخاب کیا گیا ہے، لاہور قلندرز نے محمد رضوان اور یاسر شاہ کا چناؤ کیا، کوئٹہ گلیڈیئٹر نے جیسن ہولڈر، انورعلی اورلیوک رائٹ کو منتخب کیا،اسلام آباد یونائٹیڈ نے محمد عرفان، بریڈ ہیڈن اورسیموئل بدری پربھروسہ کیا ہے جب کہ کراچی کنگزنے روی بوپارا،عماد وسیم اورلینڈل سیمنزکا انتخاب کیا۔
گولڈن کیٹیگری:

گولڈن کیٹیگری میں کراچی کنگز نے محمد عامر، بلاول بھٹی اور جیمزونزکا انتخاب کیا، لاہورقلندرزنے صہیب مقصود، مستفیض الرحمان، کیون کوپر،کیمرون ڈیلپورٹ، کوئٹہ گلیڈئیٹر کی جانب سے ذوالفقاربابر،عمرگل،ایلٹن چکمبورا، اسلام آباد یونائٹیڈ نے شرجیل خان، محمد سمیع اور پشاورزلمے نے تمیم اقبال، جنید خان اور جیمس الینبائے کو منتخب کیا۔
پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے پہلے روز تین کیٹیگریزمیں کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل ہوگیا جب کہ سلوراورایمرجنگ کیٹیگریزکے کھلاڑیوں کا انتخاب کل ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے