ملک میں سونے اور ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 772 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 654 روپے ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازارمیں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے 1953 ڈالر ہوگئی ہے۔

[pullquote]پاکستانی روپے کا ڈالر کو کرارا پنچ، امریکی کرنسی کی قدر کم ہوگئی[/pullquote]

ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ پونے دو روپے کم ہوا ہے۔

انٹربینک میں کاروبار بندش پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 182 روپے 93 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ تین روپے کم ہوکر 185 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انٹربینک میں ڈالر کی قدر 190 تک پہنچ گئی تھی تاہم اب اس میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے