سونے کی قیمت میں بڑی کمی، روپے کی قدر میں اضافہ

[pullquote]امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ[/pullquote]

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انٹربینک میں ایک ڈالر 27 پیسے سستا ہوگیا اور 186 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 187 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ۔

پیرسے جمعے کے پانچ کاروباری سیشنز میں ڈالر 5 روپے 14 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

[pullquote]ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی[/pullquote]

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج 800 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 32 ہزار 700 روپے ہے۔

10گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 13 ہزار769 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہوکر 1933 ڈالر فی اونس ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے