بہتر ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات سے جنوب مشرقی چین کے صوبے فوجیان میں ایکواکلچر کے فروغ میں اضافہ

چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں ننگڈے شہر کی ساحلی کائونٹی کے علاقے ژیاپو میں ماحولیاتی تحفظ کے بہتر اقدامات کے سبب جہاں ایک طرف آبی مصنوعات کے معیار میں بہتری آئی ہے وہیں اس علاقے کے لوگوں کو ان وسائل کے سبب روزگار کے بہتر مواقع بھی حاصل ہو ہے ہیں۔
ان آبی وسائل کی سبب اس علاقے میں کیلپ کی پیداوار میں گزشتہ دو سالوں میں تیس فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا یے۔اس حوالے سے اس کاؤنٹی کے ایک مقامی زرعی کوآپریٹو عہدیدار چن وینچائی نے کہا کہ ان آبی وسائل کے سبب انکے زرائع آمدن میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔مزید اس حوالے سے ژیاپو کاؤنٹی کے ڈپٹی ہیڈ برائے سمندر اور ماہی گیری بیورو چن زانگشو کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں پانی کی بہتر کوالٹی کے سبب ماہی گیری اور مچھلیوں کی پیداوار میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ اور آبی وسائل کے بہتر تحفظ کے جاری اقدامات کے خاطر خواہ مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔جنوب مشرقی چین کے صوبے فوجیان کہ ژیاپو کاؤنٹی اپنے رقبے کے حوالے سے سب سے بڑی کاؤنٹی ہے جو 28,900 مربع کلومیٹر ساحلی علاقے پر مشتمل ہے اور فوجیان صوبے میں یہ سب سے بڑی سمندری کاؤنٹی ہے اور یہ علاقہ سمندری وسائل سے مالا مال بھی ہے۔یہ علاقہ 28000 ہیکٹرز پر موجود ایکواکلچر پر مشتمل ہے اور اس کاؤنٹی میں ڈھائی لاکھ لوگ رہتے ہیں اور اس علاقے کی نصف سے زائد ابادی ماہی گیری اور فشریز سیکٹر سے منسلک ہے۔تاہم ایک وقت ایسا بھی تھا جب اس ساحلی علاقے میں موجود ابی وسائل شدید مسائل سے دوچار ہوئے اور سمندری ماحول اور آبی حیات کو خطرات کا سامنا رہا، اس تمام تر صورتحال میں آبی وسائل کے تحفظ اور آبی ماحول کے تحفظ کے لیے اس ساحلی علاقے میں ایکواکلچر کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لکڑی اور پلاسٹک کے بنے فوم نیٹ جنگلے بنائیں گے تاکہ ساحلی علاقے اور سمندری کناروں پر موجود کوڑا کرکٹ کو اکھٹا کر کے تلف کیا جا سکے ۔
جولائی 2018 میں ژیاپو کاؤنٹی میں ساحلی پٹی کو ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اور ایکواکلچر اور ماحول دوست عوامل کے حوالے سے ایک جامع پلان ترتیب دیا گیا۔اور ایکواکلچر انڈسٹری کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے سال 2019 میں اس کاؤنٹی میں گرڈ مینجمنٹ کا آغاز بھی کیا گیا، جس کے تحت ماہرین کی ٹیموں پر مشتمل لوگوں کو اس علاقے میں موجود کمیونیٹیز کی جانب بھیجا گیا تاکہ ساحلی وسائل اور سمندری آب و ہوا کے حوالے سے انکے مسائل بالشمول موسمی پیشگوئی اور ممکنہ طوفان یا ایمرجنسی صورت حال کا حل نکالا جا سکے۔اس طرح سے سپتمبر 2019 میں اس کاؤنٹی میں چن ونچائی کے مطابق، ساحلی پٹی میں موجود دو سو سے زاید لکڑی کے پنجروں کو پلاسٹک کے پنجروں سے تبدیل کر دیا گیا، اور اس مہم کے آغاز سے اس علاقے میں پانی پہلے کی نسبت خاصا شفاف ہو گیا، انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح سے دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے ماہرین کی ٹیم انکے علاقوں کا دورہ کرتی رہتی ہے۔ یہاں یہ امر واضح رہے کہ گزشتہ سال ژیاپو کی مجموعی زرعی پیداوار کا حجم 4,79,000 ٹن ریکارڈ کیا گیا اور گزشتہ ایک سال کے مقابلے میں انکا آؤٹ پٹ حجم بھی 3.2 فیصد بڑھا ہے جس کی مجموعی مالیت 1.91 بلین ڈالر رہی ہے۔اس طرح سے ابی تحفظ کے حوالے سے اس جاری مہم نے ژیاپو کاؤنٹی پر خاصے مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔2018 کے آغاز سے ژیاپو کاؤنٹی نے جہاں سیاحت کو فروغ دیا ہے وہیں ساحلی علاقے کے خوبصورت مقامات پر بیڈ اینڈ بریک فاسٹ لاجز کے رجحان میں بھی تیزی سے اضافہ کیا ہے۔اسی طرح سے اس ساحلی علاقے میں کاؤنٹی کے یاشنگ ٹاؤنشپ میں خوبصورت مقامات اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے موجود سہولیات نے خاصی شہرت اور توجہ بھی حاصل کی ہے اور اس ساحلی علاقے کے پہاڑوں پر بنے بیڈ اینڈ بریک فاسٹ لاجز کو خصوصی پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ جس سے اس علاقے کو سیاحت کے حوالے سے خصوصی اہمیت حاصل ہوئی ہے۔۔ اس حوالے سے بیڈ اینڈ بریک فاسٹ گیسٹ ہاؤس کے باورچی پینگ زوگئی کا کہنا ہے کہ ماضی میں کوئی اس علاقے میں سیاحت کے لیے نہیں آتا تھا۔ ایک وقت تھا جب یہ گاؤں بنجر زمینوں پر مشتمل تھا اور نقل و حمل کے وسئائل نہ ہونے کے برابر تھے۔ جس کے سبب یہاں کے مقامی لوگ بھی یہاں سے نقل مکانی پر مجبور تھے۔ تاہم حالیہ سالوں میں یہاں پر سڑکوں کے بنائے جانے کے بعد اس علاقے کی اہمیت اجاگر ہوئی ہے اور سہولیات حاصل ہونے پر اور یہاں کے خوبصورت مناظر کو دیکھنے اور بیڈ اینڈ بریک فاسٹ لاجز کے قیام سے اس علاقے کی اہمیت و سیاحت میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔بہتر ماحولیاتی تحفظ اور متعلقہ اقدامات کے سبب اس علاقے میں جب سے سیاحت کو فروغ حاصل ہو ہے علاقے کے لوگوں کے زرائع آمدن میں خاصا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔۔اس حوالے سے پینگ نے بتایا کہ سیاحت کے فروغ کے بعد سے وہ اب با آسانی اپنے گاؤں میں رہتے ہوئے 1200 ڈالر ایک مہینے میں کما لیتے ہیں ۔۔۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں میں جو زمین اس گاؤں میں کبھی بنجر تھی اس پر اب مختلف پھل اور چائے کاشت کی جاتی ہے اور بہتر ماحولیاتی تحفظ کے بعد سے لوگ اب بہتر مواقع یقینی بنا رہے ہیں تاکہ علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ دیا جا سکے ،آج ژیاپو کاؤنٹی میں لگ بھگ 400 بیڈ اینڈ بریک فاسٹ لاجز گیسٹ ہاؤسز موجود ہیں اور اس سے تقریبا بیس ہزار لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ۔ژیاپو کاؤنٹی کے سیکرٹری گئو وینشنگ کا کہنا ہے کہ ہم افشور ایکواکلچر کی بہتر ڈیویلپمنٹ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ سمندری سیاحت کی ڈیولپمنٹ کے اس سفر کو جاری رکھا جا سکے اور علاقے میں خوشحالی کا سفر جاری و ساری رہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے