چین کا زمینی-سمندری تجارتی راہداری پروگرام مضبوط ترقی کی جانب گامزن

نیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور، جو مغربی چینی صوبوں اور دیگر ممالک کے درمیان ایک بڑا تجارتی راہداری پروگرام ہے، اس منصوبے نے 2017 میں جنوب مغربی چین کی چونگ کنگ میونسپلٹی میں اپنے افتتاح کے بعد سے گزشتہ مسلسل چار سالوں سے مال برداری کے حجم میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔اس حوالے سے حالیہ جاری اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کی پہلی ششماہی میں 379,000 TEUs اس زمینی سمندری راستے سے بھیجے گئے، جو کہ سال بہ سال 33.4 فیصد زیادہ ہے۔ یہ گزرگاہ بنیادی طور پر چنگڈو، جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان اور چونگ کنگ سے لے کر جنوبی چین کے گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے میں واقع بیبو گلف پورٹ اور جنوبی چین کے ہینان صوبے میں یانگپو پورٹ تک پھیلا ہوا ہے۔
یہ مغربی چین کو بیرون ملک تبادلے کے لیے ایک چھوٹا اور تیز رفتار راہداری فراہم کرتا ہے۔ آسیان ممالک نے بھی اپنی مصنوعات کو مغربی چین بھیجنے کے لیے ایک تیز تر راستہ تلاش کیا ہے، اور ان مصنوعات کو چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے ذریعے سے یورپ تک باآسانی بھیجا جا سکتا ہے۔ چائنا ریلوے ناننگ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے اس راہداری کی حوالے سے واضح کیا کہ اس سال نیو انٹرنیشنل لینڈ اینڈ سی ٹریڈ کوریڈور میں سات نئے ریلوے سروس سٹیشن شامل ہوئے ہیں، جس سے کل تعداد 106 ہو گئی ہے جو 14 صوبوں، خود مختار علاقوں اور بلدیات میں واقع ہے۔ اس تیز رفتار راہداری کی مدد سے 640 مختلف کیٹگریز کے سامان دنیا بھر کے 107 ممالک اور خطوں میں 319 بندرگاہوں پر بھیجا جا سکتا ہے۔ چونگ کنگ میں واقع ایس ایم ڈبلیو موٹرز کے بیرون ملک کاروباری شعبے کے سربراہ یو بو نے کہا کہ مغربی چین میں پیدا ہونے والی اشیا کو دریائی سمندری راستوں کے ذریعے آسیان ممالک کو برآمد کرنے میں اس سے قبل تقریباً ایک ماہ کا وقت لگتا تھا، لیکن اب انہیں نئی ​​زمینی اور سمندری راہداری کے ذریعے صرف چار دن کی وقت میں ویتنام پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے بتایا، "ہم نے گزشتہ سال نیو انٹرنیشنل لینڈ-سی ٹریڈ کوریڈور کے ذریعے 3,000 سے زیادہ گاڑیاں برآمد کیں اور اس سال یہ تعداد 4,000 سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔”انہوں نے مزید واضح کیا کہزمینی – سمندری راہداری کے نیٹ ورک نے نقل و حمل کے مختلف ذرائع میں توسیع جاری رکھی ہے۔ چائنا-لاؤس ریلوے نیٹ ورک کے شروع ہونے کے فوراً بعد چونگ کنگ نے وینٹیانے کے لیے مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کیا، اور اب یہ ٹرینیں ہفتے میں ایک بار معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ 26 مارچ کو چونگ کنگ اور ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے درمیان مال بردار ٹرین کا ایک نیا روٹ کھولا گیا، جس سے چینی میونسپلٹی اور آسیان ممالک کے درمیان سرحد پار تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، چین کا پہلا سمندری ریل خودکار کنٹینر ٹرمینل حال ہی میں گوانگسی کے قنزو میں کام میں لایا گیا تھا، اور بیبو گلف پورٹ اب 60 سے زیادہ کنٹینر شپنگ روٹس کیساتھ کامیابی سے منسلک ہے۔
آسیان نے گزشتہ مسلسل تین سال کے دوران چونگ کنگ کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہونے کی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ گزشتہ سال، دونوں فریقوں کے درمیان تجارتی حجم 129.2 بلین یوآن ($19.19 بلین) رہا، جو کہ سال بہ سال 15.2 فیصد زیادہ ہے۔ چونگ کنگ کا آسیان ممالک سے غیر ملکی سرمائے کا حقیقی استعمال ایک سال پہلے کے مقابلے میں 124 فیصد بڑھ کر تقریباً 1.64 بلین ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ آسیان ممالک میں اس کی سرمایہ کاری 46.73 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو کہ سال بہ سال 41 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح سے چونگ کنگ اور ہینان نے مشترکہ طور پر انڈونیشیا، ویتنام اور لاؤس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کی مزید سہولت کے فروغ کے لیے نئے زمینی سمندری راہداری پر بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام کاآغاز شروع کیا ہے۔ اس کے علاوہ، کوریڈور کے لیے ایک جامع کراس ریجن آپریشن پلیٹ فارم تشکیل دیا جا رہا ہے۔ اب تک، چونگ کنگ میونسپلٹی، گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے، گوئژو صوبے، گانسو صوبے، ننگزیا ہوئی خود مختار علاقے اور سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے سے متعدد سرکاری پلیٹ فارم انٹرپرائزز پلیٹ فارم کی تعمیر میں شامل ہو چکے ہیں۔ چونگ کنگ میونسپل گورنمنٹ کے بندرگاہوں اور لاجسٹکس آفس کے ڈائریکٹر با چوانجیانگ نے اس حوالے سے جاری اقدامات بارے متعارف کرایا کہ راہداری مغربی چین کے کھلنے کے لیے ایک اہم محرک کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ کوریڈور کا استحکام اور کارکردگی آسیان ممالک کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھانے کے لیے مزید کاروباری اداروں کو راغب کر رہی ہے، اور بین الاقوامی اداروں کے ذریعے سرحد پار صنعتی اور سپلائی نیٹ ورکنگ نظام تشکیل دے رہا ہے۔ لاؤ چائنا اکنامک اینڈ ٹریڈ پروموشن ایسوسی ایشن سمیت 20 سے زائد منصوبوں اور تنظیموں نے چونگ کنگ میں دفاتر قائم کیے ہیں۔ اسی طرح سے چونگ کنگ میں قائم بہت سے اداروں نے انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں پلانٹس قائم کیے ہیں، جیسے چونگ چنگ سکونگ انڈسٹریل گروپ، اور ژانگشن انڈسٹری گروپ شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے