دوسری ہینان ایکسپو چینی مارکیٹ کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت اور مضبوط عوامل کی آئینہ دار

دوسری چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو، جسے ہینان ایکسپو بھی کہا جاتا ہے، حال ہی میں جنوبی چین کے ہینان صوبے کے ہائیکو میں اختتام پذیر ہوئی۔
چھ روزہ جاری رہنے والا اس ایکسپو ایونٹ کو 280,000 سے زیادہ وزیٹرز نے وزٹ کیا، اور نمائش کی جگہ پچھلے سیشن سے تقریباً 20 فیصد سے زیادہ رقبے میں آرگنائز کی گئی۔ تقریب میں 60 سے زائد ممالک اور دنیا بھر کے مختلف خطوں کے 2,800 سے زائد برانڈز نے شرکت کی۔ ایکسپو کے دوران منعقد ہونے والے 177 لانچ ایونٹس میں 600 سے زیادہ نئی مصنوعات جاری کی گئیں۔
ہینان ایکسپو، بنیادی طور پر عالمی سطح پر باہمی تعاون کے فروغ اور نئے عوامل اور محرکات کو وسعت دے کر، عالمی اقتصادی بحالی کو مزید تقویت کا باعث ہے۔
رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی درآمدات اور برآمدات نے مضبوط رجحان کو بڑھاوا دیا ہے جس کے سبب سامان کی غیر ملکی تجارت میں سال بہ سال 9.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چین اعلیٰ سطح کے اوپن اپ ماحول اور منسلک عوامل کو مضبوطی سے فروغ دینے کےلئے پر عزم ہے اور تجارت اور سرمایہ کاری کو آزادانہ طریقے سے بڑھانے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
رواں سال چین کو ہینان ایکسپو کی میزبانی کے حوالے سے خاصی اہمیت حاصل رہی ہے کیونکہ عالمی سطح پر معاشی بحالی اور تجارت کی نمو سست رہی۔
اس حوالے سے ڈبلیو ٹی او کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ژانگ ژیانگچن نے کہا کہ چین کی جانب سے ایکسپو کی میزبانی، جس میں اشیائے صرف پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی تھی، اور یہ بنیادی عوامل کھپت کو بڑھانے، تجارت کو فروغ دینے اور معیشت کو بہتر بنانے پر مثبت اثرات مرتب کریگی۔
انہوں نے ایکسپو اور ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کو چین کے لیے جامع اصلاحات، اعلیٰ سطح کے اوپن اپ ماحول کو فروغ دینے، اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی اور عالمی تجارتی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا۔
ڈبلیو ٹی او اور اقوام متحدہ کی مشترکہ ایجنسی انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر (آئی ٹی سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پامیلا کوک ہیملٹن نے کہا کہ چین نے عالمی اداروں کے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ فراہم کی ہے۔
آئی ٹی سی نے ترقی پذیر ممالک کے چھوٹے اور چھوٹے درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو کاروباری مواقع تلاش کرنے میں مدد کے لیے چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے ساتھ تعاون قائم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ WTO-UN مشترکہ ایجنسی ہینان ایکسپو کے ساتھ باہمی تعاون کے مزید امکانات تلاش کرنے کی امید رکھتی ہے.
ہینان چینی خصوصیات اور عالمی اثر و رسوخ کے ساتھ ایک آزاد تجارتی بندرگاہ بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
ہینان ایکسپو نے ہینان کی آزاد تجارتی بندرگاہ سے حاصل ہونے والے فوائد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چین کی کوششوں کا عملی مظاہرہ کیا ہے جس میں اصلاحات کو جامع طور پر وسعت دینے اور آزمائشی بنیادوں پر اعلیٰ سطحی اوپننگ پالیسیز کو پیش کیا گیا، اور دوطرفہ، کثیرالجہتی اور علاقائی تعاون کو مزید گہرا کرنے میں تعاون کیا۔
یو ایس چائنا بزنس کونسل کے چائنا آپریشنز کے سینئر نائب صدر میتھیو مارگولیز کا خیال ہے کہ ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر نے متعدد کاروباری اداروں اور بڑے انسانی وسائل کو راغب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ عالمی کاروباری اداروں کو ترقی کے بے مثال مواقع فراہم کرے گی۔
ن، گھریلو طلب کو بڑھانے کی حکمت عملی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے، اقتصادی مواقعوں کو مضبوط کھپت کیساتھ جاری رکھنے کے لیے بنیادی محرکات کا کام کریگی۔
یہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی کھپت کی مارکیٹ بن گئی ہے، جس میں کھپت کے تناسب میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے اور اس کی کھپت کے ڈھانچے کی مسلسل اپ گریڈنگ ریکارڈ ہو رہی ہے۔

جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن (JETRO) گوانگ زو کے ڈائریکٹر جنرل شمیزو کینجی نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں، جاپانی پویلین مزید وسعت اختیار کر چکا ہے اور جاپانی نمائش کنندگان کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی کاروباری اداروں نے ہینان ایکسپو کو ترقی کی تلاش کے ایک موثر اور فعال مواقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ٹیپسٹڑی انکار پوریشن کے تحت تین بڑے برانڈز، ایک امریکی ملٹی نیشنل لگژری فیشن ہولڈنگ کمپنی، نے ہینان ایکسپو میں متعدد مصنوعات لانچ کیں۔ انہوں نے اپنی مصنوعات کو مزید صارفین کے سامنے پیش کرنے کے لیے لانچ ایونٹس کو لائیو اسٹریم کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ وزیٹرز ان سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
ٹیپسٹری ایشیا پیسیفک کے صدر یانگ باؤان نے گزشتہ دنوں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی نے حالیہ برسوں میں چین میں مضبوط رفتار حاصل کی اور اس سال اپریل میں ہینان میں اپنا چائنا ٹریول ریٹیل ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلان کیا۔
کے پی ایم جی ایشیا پیسیفک اور کے ایم پی جی چائنا کے چیئرمین ہونسن ٹو نے کہا کہ ہینان ایکسپو عالمی مصنوعات اور خدمات کے شعبوں سے مماثل ایک پل بن گیا ہے اور اس نے بڑی چینی مارکیٹ کی مضبوط اپیل کا عملی مظاہرہ سب کے سامنے پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے پریمیم مصنوعات کی نمائش نے کثیر ملکی تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔
س کیساتھ ساتھ بہت سی رپورٹس میں چین کے گرین کھپت کے رجحان کو نوٹ کیا گیا ہے۔ چائنا انسٹی ٹیوٹ فار ریفارم اینڈ ڈویلپمنٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی کھپت کی تنظیم نو کا عمومی رجحان بدستور برقرار ہے اور گرین کھپت کو ایک نئی قسم کی کھپت کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔
ارنسٹ اینڈ ینگ کی ایک اور رپورٹ نے اشارہ کیا گیا ہے کہ چینی صارفین نے 24 ممالک کے تمام جواب دہندگان میں پائیدار ترقی کے لیے سب سے مضبوط بیداری ظاہر کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے