توبہ اچکزئی اور موسیٰ خیل میں بارشوں سے 9 ہلاکتیں، 2 لیویز افسران بھی بہہ کر جاں بحق

توبہ اچکزئی میں کئی گھنٹوں ہونے والی موسلادھار بارش نے ہر طرف پانی پانی کردیا۔

شدید بارشوں سے سیلابی ریلےقلعہ عبداللہ میں داخل ہوگئے جس سے کئی دیہات اور سڑکیں ڈوب گئیں۔

سیلابی ریلے سے باغات اور فصلیں تباہ جب کہ کئی مویشی بہہ گئے، انتظامیہ نے صورتحال خراب ہونےپر شہریوں کی فوری منتقلی شروع کردی۔

خاران میں 2 لیویز افسران سیلابی ریلے میں بہہ کرجاں بحق ہو گئے جب کہ موسیٰ خیل، دکی، بارکھان اور کوہلو میں سیلاب سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی۔

موسیٰ خیل میں سیلابی ریلوں سے 100 سے زائد مکانات گرگئے جب کہ 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ادھر سبی، جیکب آبادریلوے ٹریک زیر آب آگیا جب کہ مسافروں کو گاڑیوں کے ذریعے سبی ریلوےاسٹیشن پہنچایا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے