ایشیا کپ فائنل: پاکستانی ٹیم میں کم از کم دو تبدیلیاں یقینی

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

فائنل سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج آرام کریں گی، فائنل میں ایک روز کا وقفہ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے کرکٹ کی سرگرمی نہیں رکھی۔

فائنل کے لیے پاکستان ٹیم میں کم از کم دو تبدیلیاں یقینی ہیں، سری لنکا کے خلاف سپر فور کے میچ میں شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا تھا اور ان کی جگہ حسن علی اور عثمان قادر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔

ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل سے قبل خطرے کی گھنٹی بجا دی

سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میچ کے لیے شاداب خان اور نسیم شاہ کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہو گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے لیے فخر زمان اور مڈل آرڈر کا تسلسل کے ساتھ رنز نہ کرنا بھی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے