چائینیز فئیر برائے تجارتی خدمات جیسے مواقعوں سے عالمی سطح پر اقتصادی بحالی کے عوامل کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

چین کے صدر ژی جنپنگ نے گزشتہ ماہ اکتیس اگست کو چین کے بین الاقوامی فئیر برائے تجارتی خدمات (CIFTIS) کو منعقد ہونیوالے اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد ہر مبارکباد خط ارسال کیا ہے۔
اپنے خط میں، چینی صدر ژی جنپنگ نے رواں سال تقریب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ، چین ہائی کوالٹی ڈیویلپمنٹ یقینی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر اوپننگ اپ کے مظاہرے کے لیے پرعزم ہے، اور اس کیساتھ ساتھ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ چین وسیع پیمانے پر کشادگی (اوپن اپ) اور مشترکہ خدمات کی معیشت کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کی ترجیحات کے لیے پر جوش ہے تاکہ عالمی سطح پر اقتصادی بحالی کے حوالے سے جاری عوامل کو تقویت کیساتھ مستحکم کیا جا سکے۔
تجارتی خدمات آج کی بین الاقوامی تجارت کا سب سے اہم اور متحرک جزو ہے، جس سے عالمی ترقی کو مستحکم بنانے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔
چائینہ انٹرنیشنل فئیر برائے تجارتی خدمات (CIFTIS) ایک بین الاقوامی اور جامع نمائش اور ریاستی سطح پر ایک ایسا متحرک پلیٹ فارم ہے، جسے چین نے سروس ٹریڈ کے مقاصد کے فروغ کے لیے قائم کیا ہے۔ اور اس پلیٹ فارم نے اپنے قیام کے گزشتہ 10 سالوں میں اپنے پہلے اجلاس کے بعد سے مسلسل اپنے اثر و رسوخ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
"بہتر ترقی کے لیے تعاون، اور گرینر مستقبل کے لیے جدت پسندی” کے موضوع پر 2022 CIFTIS کے حالیہ منعقدہ اجلاس میں دنیا بھر سے 70 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے خصوصی طور پر شرکت کی ہے۔ اس کیساتھ ساتھ رواں سال اس تقریب میں دنیا بھر سے 400 سے زیادہ گلوبل فارچیون سے منسلک 500 کمپنیوں اور مختلف صنعتوں کے معروف کاروباری اداروں نے خاص طور پر اس منعقدہ تجارتی خدمات میلے میں حصہ لیا ہے۔
گزشتہ چند سالوں میں عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ممکنہ تدارک، بین الاقوامی سطح پر اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام کے ساتھ ساتھ دنیا عالمی سطح پر معاشی بحالی کے پیش نظر، رواں سال منعقدہ CIFTIS اجلاس خصوصی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
اس حوالے سے دنیا بھر سے بیشتر ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال یہ تقریب عالمی تجارت کے فروغ کے لیے ایک اچھا موثر اور مثبت ماحول کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کریگی اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے عالمی ممالک کے لیے سازگار حالات پیدا کرے گی۔
چائینہ فئیر برائے تجارتی خدمات کا مسلسل بڑھتا ہوا اثر و رسوخ چین کی طرف سے اوپننگ اپ کو وسعت دینے کی مسلسل کوششوں سے پروان چڑھ رہا ہے۔
چین کے تین بڑے اوپن-اپ نمائشی پلیٹ فارمز میں سے ایک کے طور پر، CIFTIS نے چین کی اوپپنگ اپ کے عوامل کو نمایاں طور پر اجاگر کیا ہے۔ اس سے قبل 2019 میں منعقدہ چائینز فئیر برائے تجارتی خدمات کو ایک مبارکبادی خط میں، صدر شی جنپنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اعلیٰ معیاری اوپننگ اپ کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران، چین نے دنیا بھر کے ممالک سے باہمی تعاون کے فروغ، اوپن اپ اور باہمی اشتراک سے متعلق فضا کو فروغ دینے، تعاون کو آگے بڑھانے میں جدت پسندی سے متعلق عومک کی طاقت کو اجاگر کرنے، اور باہمی یکساں فواید اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کا عندیہ دیا یے۔ گزشتہ ایک سال میں، چینی صدر نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا ہے کہ چین عالمی سطح پر باہمی تعاون کے لیے مزید امکانات پیدا کرنے کے لیے پر عزم اور کوشاں ہے، خدمات کے شعبے کے لیے قوانین کو مزید بہتر، فعال اور موثر بنانے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی جدت پر مبنی ترقی کی حمایت جاری رکھنے کے لیے چین اپنی کوششوں کو جاری رکھے گا۔ رواں سال 2022 کی تقریب کے لیے مبارکبادی خط میں، صدر شی جنپنگ نے کہا کہ چین خدمات کے شعبے میں مارکیٹ تک رسائی کو مزید وسیع کرنے، سرحد پار خدمات کی تجارت میں اوپن-اپ کی سہولت فراہم کرنے، اوپننگ پلیٹ فارمز کے کام کو وسعت دینے، اور ایک اعلیٰ سطح کے قیام کے لیے کوشاں ہے اور خدمات کے شعبے کے لیے معیاری اوپننگ سسٹم سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے چین متحرک انداز میں مصروف عمل ہے۔
اس طرح سے چائینیز فئیر برائے تجارتی خدمات کے یہ پلیٹ فارم چین کے تیزی سے پھیلتے اور بڑھتے ہوئے اوپپنگ اپ کے ساتھ ترقی کر رہا ہے، اور چین کے اوپن اپ عمل کو بھی مزید آگے بڑھانے اور وسعت دینے میں ایک اہم اور مثبت کردار ادا کر رہا ہے،۔
چین کے اوپپنگ اپ سے متعلق اقدامات، جو ملک کے متعلقہ وعدوں کے مطابق نافذ العمل کیے جا رہے ہیں، یہ جاری اقدامات اور عوامل CIFTIS کو ایک دلکش ایونٹ میں تبدیل کر رہے ہیں۔
ایک ایسے دوراہے پر جب دنیا کو ڈی گلوبلائزیشن اور تجارتی تحفظ پسند سے متعلق بیانیہ میں اضافے کا سامنا ہے تو اوپننگ اپ اور تعاون کے فروغ کی فضا اور بھی قیمتی اہمیت حاصل کر سکتی ہے۔ صرف وہی ممالک جو اوپن اپ اور دوسروں کے ساتھ تعاون کرنے کے قابل ہیں عالمی ترقی کے مواقعوں کو سمجھ کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔
حالیہ برسوں میں تجارتی خدمات سے متعلق یہ میلہ چین کے اوپپنگ اپ مرحلے میں توسیع کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
2019 میں، صدر شی جنپنگ نے وعدہ کیا کہ چین وسیع تر علاقوں میں غیر ملکی سرمائے کے لیے مارکیٹ تک رسائی کو وسعت دے گا اور مستحکم ، فعال اور موثر کاروباری ماحول پیدا کرے گا۔ 2020 میں، انہوں نے کہا کہ چین سرحد پار خدمات کی تجارت کے انتظام کے لیے منفی فہرست کے نظام پر کام کرے گا اور خدمات کے شعبے کی جدید ترقی کے پائلٹ پروگرام کے لیے مزید موثر اوپن پلیٹ فارم تیار کرے گا۔ گزشتہ سال، چینی صدر نے کہا تھا کہ چین کراس بارڈر خدمات کی تجارت کے لیے منفی فہرست کو پورے ملک میں نافذ العمل کرے گا۔
اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے کے لیے شی جن پنگ کی طرف سے اعلان کردہ ان نئے اقدامات نے نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں اور تمام متعلقہ فریقین کو یکساں انداز میں فائدہ پہنچایا ہے۔ انہوں نے خدمت تجارت اور سرمایہ کاری پر عالمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور ترقی کے بنیادی محرکات کو بڑھانے میں چینی اثرورسوخ کو شامل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔یہ سب اقدامات ایسی فعال اور موثر حکمت عملیوں کے تحت ہے کہ چین کی خدماتی تجارت کے مقاصد نے چین کو ایک خوشحال ترقی کی راہ پر استوار کر دیا ہے۔
گزشتہ سال، چین کی خدمات کی تجارت 5.3 ٹریلین یوآن (تقریباً 767.34 بلین ڈالر) کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اور چین تجارتی خدمات کا دنیا کا تیسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ بن گیا ہے۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں، چین کی تجارتی خدمات نے تیز رفتار ترقی کو برقرار رکھا، جو کہ سال بہ سال 21.6 فیصد بڑھ کر 2.9 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی۔
اس طرح سے تجارتی خدمات چین کے غیر ملکی اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کا ایک اہم حصہ اور ایک نئےشعبے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ مستقبل میں، چین یقینی طور پر خدمات کے شعبے کے لیے ایک اعلیٰ معیاری اوپننگ سسٹم قائم کرکے، خدمات میں تجارت کی جدید ترین عوامل کیساتھ ترقی کے لیے قومی مظاہرے کیساتھ ساتھ علاقوں کی تعمیر، عالمی سطح پر بینچ مارک شہروں کو فروغ دے کر، عالمی خدمات کی تجارت کی خوشحالی میں زیادہ سے زیادہ تعاون کو یقینی بنانے گا۔ ڈیجیٹل معیشت، اور نئی سروس اکانومی کو نئی ڈیجیٹل کاروباری اشکال کے ساتھ تیز کرے گا
رواں سال چین کے تجارتی خدمات کے میلے میں اپنے خوش قسمتی کے طور پر "فویان” کا انتخاب کیا ہے، جس کا مطلب چینی زبان میں "مبارک چڑیا” ہے۔ بیجنگ سوئفٹ سے متاثر ہو کر، یہ خوش قسمتی اشارہ کرتا ہے کہ خدمات میں تجارت کی ترقی سے تمام ممالک کو فائدہ ہوگا.
جس طرح رواں دواں بیجنگ ہر سال اپنی ہجرت کے دوران 30 سے ​​زائد ممالک میں تقریباً 30,000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے، صرف اوپن اپ اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے طویل اور سخت کوششیں کرنے سے ہی ممالک ترقی اور خوشحالی کو اپنا سکتے ہیں۔
چین گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کو نافذ کرنے اور خدمت تجارت کی صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے وژن کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ عالمی اقتصادی بحالی میں بڑا محرک پیدا کیا جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے