چین میں مشترکہ جدید ٹیکنالوجی عوامل کا صنعتی انٹرنیٹ کی ترقی میں ناگزیر کردار

چین میں صنعتی انٹرپرائزز ڈیجیٹلائزیشن اور صنعتی انٹرنیٹ کی جانب کامیابی سے گامزن:-رواں سال 2022 میں عالمی صنعتی انٹرنیٹ کانفرنس اور صنعتی ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کے سالانہ اجلاس حال ہی میں مشرقی چین کے صوبہ ژی جیانگ کے ٹونگ شیانگ کے ووزن ٹاؤن شپ میں منعقد ہوئے۔اس کانفرنس نے صنعتی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے صنعتی انٹرنیٹ کی ترقی کے نئے رجحانات اور راستوں پر ڈسکشن کے لیے متعدد ماہرین اور اسکالرز کو مدعو کیا ۔ صنعتی انٹرنیٹ مختلف صنعتوں کے حلقوں میں انٹرنیٹ اور دیگر نئی معلوماتی ٹیکنالوجیز کے اطلاق کے حوالے سے ایک ایپلیکشن ہے، جو کہ صنعتوں کو ڈیجیٹلائزشن کے خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک بنیادی امر ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، چین میں صنعتی انٹرنیٹ میں قومی معیشت کی 45 بڑی کیٹگریز کو شامل کیا گیا ہے، اور صنعتی انٹرنیٹ میں شامل صنعتوں کا مجموعی تخمینہ 1 ٹریلین یوآن ($ 144.9 بلین) سے تجاوز کر گیا ہے۔ رواں سال تک، چین نے 3,100 سے زیادہ "5G + صنعتی انٹرنیٹ” منصوبوں کو شروع کیا ہے۔ اس طرح سے مخصوص صنعتوں اور علاقائی اثر و رسوخ کے ساتھ 150 سے زیادہ نمایاں پلیٹ فارمز قائم کیے جا چکے ہیں۔
ان میں سے بیشتر کلیدی پلیٹ فارمز میں 79 ملین سے زیادہ 5G سے منسلک ڈیوائسز اور 280,000 صنعتی ایپلیکشنز ہیں۔ حالیہ برسوں میں، چین نے صنعتی انٹرنیٹ کے حوالے سے نیٹ ورک، پلیٹ فارمز اور سیکیورٹی سسٹمز کی تعمیر مکمل کی ہے، اور منظم ترقی کے لحاظ سے دنیا کے بہترین اداروں میں سے ایک میں خود کو شامل کیا ہے۔ اس طرح سے چین نے حقیقی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن اور صنعتی انضمام کو آگے بڑھانے میں اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ انڈسٹریل انٹرنیٹ صنعتی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کا ایک بنیادی راستہ اور طریقہ کار ہے۔ اس وقت صنعتی ادارے ڈیجیٹل ڈیزائننگ، بگ-ڈیٹا پر مبنی مارکیٹ سیگمنٹیشن، انفرادی خواہشات کے مطابق ڈھالنے، انٹیلیجنٹ اور تلخیص پر مبنی مینوفیکچرنگ، نیٹ ورکڈ ہم آہنگی پر فعالیت، معلوماتی آپریشن اور مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ سروسز ایکسٹینشن جیسی اشکال اور اقسام میں ڈیجیٹلائزیشن کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ آج، چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی زیادہ سے زیادہ اور موثر انداز میں ڈیجیٹل مرحلے میں تبدیل ہو رہی ہے اور ڈیجیٹل پیداوار کی خاصیت کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ اس طرح سے ان جدید ترین عوامل اور سہولیات کو ڈیجیٹل ٹوئن، سائبر فزیکل سسٹمز، لو-کوڈ اور دیگر نئی ٹیکنالوجیز کو انڈسٹریل انٹرنیٹ میں بڑے پیمانے پر کامیابی سے نافذ العمل کیا جا رہا ہے، جو صنعتی انٹرنیٹ کے اعلیٰ معیار کی باہمی تعاون پر مبنی جدت کو وسیع پہلوؤں اور بڑے پیمانے پر آگے بڑھا رہی ہیں۔ صنعتی انٹرنیٹ میں، سینسنگ جیسے مسائل سے نمٹنے کے علاوہ، فزیکل اجسام کو کنٹرول کرنے کے قابل بنائے جانے کی ضرورت ہے، جس کے لیے سائبر فزیکل سسٹمز کی مزید ترقی کی ضرورت ہے۔ سائبر فزیکل سسٹم ایک ایسا پیچیدہ نظام ہے جو جامع کمپیوٹنگ، نیٹ ورک اور فزیکل ماحول کو ایک دوسرے سے منسلک اور ہم آہنگ کرتا ہے۔ یہ صنعتی انٹرنیٹ میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہوئے حقیقی وقت میں بڑے انجینئرنگ نظام کو سمجھنے اور کنٹرول کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سائبر فزیکل سسٹم ایک کنٹرولنگ سسٹم ہے۔ یہ صرف آلات کو ایک دوسرے سے ہی نہیں منسلک اور جوڑتا ہے، بلکہ ایسے کئی آلات بناتا ہے جو کمپیوٹنگ، ایک دوسرے سے رابطہ کرنے، کنٹرول اور ہم آہنگ کرنے کے قابل بھی بناتا ہے۔ سائبر فزیکل سسٹمز کی مزید مقبولیت اور پروموشن سے صنعتی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی اپ گریڈنگ کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔ ڈیجیٹلائزیشن سے گزرنے کے بعد، بہت سے بڑے ادارے پلیٹ فارمز میں تبدیل ہو گئے، اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ذہانت کے ساتھ مدد کرنے کے قابل بناتے پیں۔ قومی مینوفیکچرنگ سٹریٹیجی ایڈوائزری کمیٹی کے رکن ژیونگ مینگ نے اس حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ صنعتی انٹرنیٹ کی جدید ایپلی کیشن کو صنعتی نیٹ ورکنگ پر سرکردہ حلقوں کی طرف سے مزید کاروباری اداروں تک توسیع دی گئی ہے، اور ترقی کے ایک نئے دور اور باب کی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ اور ایک ایس ڈیویلپمنٹ مرحلہ اور پیٹرن تشکیل حاصل کر رہا ہے جہاں تمام سائز کے کاروباری ادارے باہمی تعاون کیساتھ ساتھ جدید ٹیکنولوجی سے بھر پور استعفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے