وسطی چین میں قائم "آپٹکس ویلی آف چائنا” اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ٹیلنٹ مرکز میں تبدیل

"چین کی آپٹکس ویلی کو” خوابوں کو پورا کرنے کے پلیٹ فارم سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ وسطی چین کے صوبہ ہیبی کے دارالحکومت ووہان میں ایسٹ لیک ہائی ٹیک ڈویلپمنٹ زون قائم کیا گیا ہے، جو چین کی ریاستی کونسل کی طرف سے منظور شدہ ہائی ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ زون میں سے ایک ہے۔ حالیہ برسوں میں، ہائی ٹیک ڈویلپمنٹ زون، جسے "آپٹکس ویلی آف چائنا” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس مرکز نے اپنے روزگار اور کاروباری ماحول کو مسلسل بہتر بنایا ہے، اور بہتر عوامل اور سہولیات سے خود کو اعلیٰ صلاحیتوں کے مرکز میں کامیابی سے ڈھال لیا ہے۔ چین کے پہلے آپٹیکل فائبر اور پہلے الیکٹرو آپٹیکل ٹرانسمیشن سسٹم کی جائے پیدائش کے طور پر، "آپٹکس ویلی آف چائنا” دنیا کے سب سے بڑے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور آپٹیکل فائبرز اور کیبلز کے پروڈکشن سینٹر کے طور پر اپنی ترقی اور اہمیت کو منوا رہا ہے۔
ہر سال، 2013 سے وہاں 100 بلین یوآن سے زیادہ کی صنعت تشکیل دی گئی ہے۔ مربوط سرکٹ، نئے ڈسپلے، نیکسٹ جنریشن انفارمیشن نیٹ ورک اور بائیو میڈیسن کی چار بڑی صنعتیں تیار کرنے کے بعد، ہائی ٹیک ڈویلپمنٹ زون کو ریاست کے طور پر درج کیا گیا ہے۔یہ ہائی ٹیک ڈیویلپمنٹ زون بطور اسٹریٹجک ایمرجنگ انڈسٹریل کلسٹر کے طور پر خصوصی طور پر اپنی اہمیت منوا رہا ہے۔
صنعتوں کو راغب کرنے کے علاوہ، "آپٹکس ویلی آف چائنا” ملک بھر سے ہنر مندوں کو تیزی سے اس مرکز کی جانب راغب کر رہی ہے۔
حال ہی میں، اس مرکز نے نئے ٹیلنٹ کی تعمیر و ترویج کے حوالے سے ایک پائلٹ ماڈل ایریا بنانے کا بھی اعلان کیا اور اس سلسلے میں سات بڑے اعلانات اور اقدامات شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ جس سے ہائی ٹیک ڈویلپمنٹ زون کی انسانی وسائل کی پالیسی میں مزید اپ گریڈشن کے لیے نئے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔اس حوالے سے ترقیاتی زون کے ایک اہلکار نے کہا کہ
"ہائی ٹیک ڈویلپمنٹ زون میں شروع کیے گئے ٹیلنٹ پروگراموں کے درخواست دہندگان ڈگری، عمر اور پیشہ ورانہ عنوان کی پابندیوں سے آزاد ہوں گے۔ انہیں صرف آن لائن پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونا ہے اور پلیٹ فارم خود بخود ریٹنگ دے کر انہیں سبسڈی فراہم کریگا،”.
بیشتر نوجوان "خوابوں کا تعاقب کرنے والوں” نے "چین کی آپٹکس ویلی کو” اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے پلیٹ فارم سے تعبیر کیا ہے۔ 2021 کے آخر تک، ایسٹ لیک ہائی ٹیک ڈویلپمنٹ زون میں 1.18 ملین مستقل رہائشی تھے، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 167,700 زیادہ تھے۔
چینی انٹیلیجنٹ مینوفیکچرر HGTECH کے ذیلی ادارے "آپٹکس ویلی آف چائنا” میں واقع HGLASER نے ہائی پاور لیزر آلات اور سافٹ ویئر کی تعمیروترقی کے لیے 14 رکنی ٹیم قائم کی ہے۔ اگرچہ 14 ارکان کی اوسط عمر صرف 28 سال ہے، لیکن انہوں نے حیرت انگیز ٹیکنالوجیز کا ایک سرکل شروع کیا ہے۔
ان کی تیار کردہ لیزر کٹنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ، 5,000 mm*4,000 mm*2mm دھاتی شیٹ پر پینٹنگ تراشنے میں صرف 10 منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔ اور ان کی ایک لیزر ویلڈنگ ٹیکنالوجی کارکنوں کو صرف 43 سیکنڈ میں گاڑی کے کیبن کے کنکال کو ویلڈ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔
ٹیم نے زبردست ٹیم ورک کے ساتھ متعدد چیلنجز سے نمٹنے، جیسے درآمد شدہ مواد پر زیادہ انحصار اور طویل ترقی کی مدت کے عوامل کو یقینی بنایا ہے اس نے آزادانہ طور پر بنیادی ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں اور پلانر، گروو اور 3D 5-axis لیزر کٹنگ مشینوں میں غیر ملکی اجارہ داری کو ملک سے ختم کیا ہے۔
اس حوالے سے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹیم کے ایک 28 سالہ رکن Xu Tianrui نے کہا، "درآمد کردہ سافٹ ویئر کے مقابلے میں، ہمارا اپنا سافٹ ویئر کارکردگی کو 15 فیصد تک بہتر بنا سکتا ہے اور لاگت کو 90 فیصد تک کم کر سکتا ہے.
آج، زیادہ سے زیادہ نوجوان ہنرمند "چین کی آپٹکس ویلی” میں جدید ترین ٹیکنالوجیز، سہولیات اور کاروبار کے لیے موزوں ماحول کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔
ہوازونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنس پارک میں قایم Hubei Youth Pioneer Park کا ایک نمائشی علاقہ نوجوان کاروباریوں کے لیے کم کرایہ اور موثر انتظامی خدمات کے حوالے سے بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے۔اس حوالے سے Xiong Penghang، ایک 33 سالہ شخص جس نے یونیورسٹی پیری ایٹ میری کیوری یا ہیرس VI b بھی کہا جاتا یے سے گریجویشن کیا تھا، انہوں نے کہا
"میں نے اپنا ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کام اسی دن شروع کر دیا تھا جب میں نے یہاں اپنا دفتر قائم کیا تھا،” ان کی کمپنی نے Metaverse سیکٹر میں صنعت کے لیے معروف انسانی مشین انٹرایکٹو بنیادی پلیٹ فارم بنایا ہے۔
اس وقت، ایسٹ لیک ہائی ٹیک ڈویلپمنٹ زون میں ثقافتی، تفریحی اور ماحولیاتی منصوبوں کی ایک کھیپ جاری کی ہے، اور ترقیاتی زون کے رہائشی ماحول میں نمایاں بہتری یقینی بنائی ہے۔ ایسٹ لیک سائنس سٹی انوویشن انڈسٹریل پارک کے ساتھ ایک سائنس ٹیک انوویشن کوریڈور "چین کی آپٹکس ویلی” کی حیثیت اختیار کر رہا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے