پاکستان میں اس سال بھی آم کی فصل متاثر، پیداوار میں 20 فیصد کمی

کراچی: پاکستان میں آم کی فصل کو اس سال بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے.

سرپرست اعلیٰ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز (پی ایف وی اے) وحید احمد کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے پیداوار 20 فیصد کمی سے 14 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن تک محدود رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی اثرات کی وجہ سے پیداوار کم ہونے کے ساتھ باغات میں بیماریوں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت کم ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سیزن آم کی ایکسپورٹ کا ہدف ایک لاکھ پچیس ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے، آم کی ایکسپورٹ 20 مئی سے شروع ہوگی، جس سے پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے