جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

صلالہ: جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

عمان کے شہر صلالہ میں کھیلے گئے جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں ہی پاکستان کیخلاف سبقت حاصل کرلی اور اگلے کوارٹر میں اپنی برتری کو دوگنا کرلیا۔

ہاف ٹائم پر بھارت نے دو گول کی سبقت برقرار رکھی، تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے بشارت علی نے گول کرکے اسکور 1-2 کردیا۔

میچ کے آخری کوارٹر میں پاکستان نے گول برابر کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن کوئی بھی تدبیر کارگر ثابت نہ ہوسکی،

پاکستان نے اس ایونٹ میں سلور میڈل جیتنے کے ساتھ جونئیر ورلڈکپ میں رسائی پانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے