واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں تبدیلی کر دی

مینلوپارک: واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا اپنی اس مقبول ترین ایپ میں ہر ہفتے کوئی نہ کوئی مثبت تبدیلی لا رہی ہے اور اب اس کے نئے ورژن میں ایموجی فیچرز کا اضافہ کرکے اس کے کی بورڈ میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

فی الحال یہ آزمائشی ورژن میں ہے لیکن جلد ہی اسے دنیا بھر میں رائج کر دیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایپ میں ایموجی کی بورڈ کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے لیکن ظاہر ہوتا ہے کہ ڈویلپر اس پر کام کر رہے ہیں اور پلے اسٹور پر اس کا ورژن 2.23.9.2 اپ ڈیٹ کی صورت میں پلے اسٹور پر موجود ہے۔ تاہم ظاہر ہے کہ مارکیٹ وسیع ہونے کی صورت میں اسے اینڈروئڈ میں ہی لانچ کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی خبر دینے والی ویب سائٹ نے اس کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ اس میں ایموجی کی اقسام کی ایک بار کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گف اور اسٹیکروں تک رسائی آسان بنائی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے