پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹی 20 :آج دن 11 بجے آکلینڈ میں ہوگا

پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل آج دن 11 بجے آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، پانچ سال بعد ٹیم میں آنے والے محمد عامر شائقین کی نگاہوں کا مرکز ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیانٹی ٹوئنٹی سیریز کاآج سےآغاز ہورہا ہے،پاکستان کے پاس آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کی ٹاپ ٹیم بننے کا موقع ہے،تاہم پاکستان کو نیو زی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کرنا ہوگا۔

قومی ٹی 20ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نےبھی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کیلئے پرعزم ہیں، وائٹ واش کر کے سیریز کے ساتھ ساتھ عالمی رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگے۔

ادھر کیوی ٹیم کی قیادت کین ویلیم سن کرینگے، جنہیں بھرپور فارم دینے والے مارٹن گپٹل اور کوری اینڈرسن اور باولنگ میں ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہنری کا ساتھ حاصل ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ بوم بوم یا احمد شہراذ کا بیٹ چلے کا گا یا کیوی بولرز کی یلغار کامیاب رہی گی ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11شروع ہوگا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے