سینیئر صحافی اور استاد پروفیسر شاہدہ قاضی انتقال کرگئیں

سینیئر صحافی، استاد اور سابق چیئرپرسن شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی پروفیسر شاہدہ قاضی انتقال کرگئیں۔

اہلخانہ کے مطابق پروفیسر شاہدہ قاضی علیل تھیں اور سول اسپتال کراچی میں زیر علاج تھیں۔

پروفیسر شاہدہ قاضی کی عمر 79 برس تھی، ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر ادا کی جائےگی۔

اہلخانہ کے مطابق شاہدہ قاضی کی تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں کی جائےگی۔

خیال رہےکہ پروفیسر شاہدہ قاضی کو پاکستان کی پہلی خاتون ٹی وی رپورٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے