ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان بھر میں7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران بلوچستان میں 99 فیصد ہدف حاصل کیا گیا ہے۔
مہم میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
بلوچستان: صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی
اس موقع پر انسدادِ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے تھے تاہم کسی ناخوش گوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ سال 27 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔