ہیلویتاس جرمنی نے کیپسٹی بلڈنگ فار سوشل ڈیلیجنٹ ایگری بزنسز پراجیکٹ کا آغاز کردیا

ہیلویتاس جرمنی نے یورپی یونین کے اشتراک سے لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی تقریب کے دوران "کپیسٹی بلڈنگ فار سوشل ڈیلیجنٹ ایگری بزنسز (CSDA)” پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس تقریب میں حکومت، صنعت، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔

اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں کپاس اور چاول کی ویلیو چینز میں انسانی حقوق کی پاسداری اور ذمہ دار کاروباری طرزِ عمل کو فروغ دینا ہے۔

ہیلویتاس جرمنی کے کنٹری نمائندہ ڈاکٹر اسد سلیم نے کہا کہ یہ منصوبہ ہماری مشترکہ وابستگی کا عکاس ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق شفاف، اخلاقی اور مسابقتی سپلائی چینز بنانے اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔

یورپی یونین وفد پاکستان کی پروگرام مینیجر،مس مارٹا اُبیدا نے کہا کہ "یورپی یونین کاروباری شعبے میں انسانی حقوق کے احترام کو سرحدوں کے اندر اور باہر فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

منصوبے کے آغاز کے موقع پر ہونے والے مباحثوں میں یورپی یونین کے تجارتی تقاضوں کے لیے پاکستان کی تیاری، صنعت کے کردار اور سماجی استحکام اور بہتر حالاتِ کار کی فراہمی کے لیے کثیر الجہتی اشتراک کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یورپی یونین کی مالی معاونت سے چلنے والے اس منصوبے کے ذریعے پاکستان کے کپاس اور چاول کے برآمدی شعبوں میں کاروباری اداروں، کسانوں اور مزدوروں کی معاونت کی جائے گی تاکہ وہ انسانی حقوق اور مزدوروں کے حقوق کے معیارات کو بہتر انداز میں نافذ کر سکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے