ممبئی: بھارتی ہدایتکار نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی پنجابی فلموں کے ہدایتکار تلویندر راٹھور نے پریانکا چوپڑا اور ان کے پروڈکشن ہاوس پر ان کی فلم کا ٹائٹل چوری کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
تلویندر کا کہنا ہے کہ پریانکا اور ان کی ٹیم نے جس فلم کا ٹائٹل چوری کیا ہے وہ اس فلم پر 5 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کر چکے ہیں۔