ان سبزیوں اور پھلوں کی معلومات آپ کو حیران کردے گی

ہم اکثر کھانا بہت زیادہ کھا لیتے ہیں، یہ سوچے سمجھے بغیر کے یہ ہضم کتنی دیر میں ہوگا۔کچھ سبزیاں جب کو ہم سمجھتے ہیں کہ جلدی ہضم ہوجاتی ہیں ،لیکن دراصل وہ سبزیاں ہضم ہونے میں بہت وقت لگا دیتی ہیں۔

آج ہم آپ کو انہی چند سبزیوں ، پھلوں اور دیگر کھانوں کے بارے میں بتائیں گے کہ یہ تمام چیزیں کتنی دیر میں ہضم ہوتی ہیں۔

٭ ابلے ہوئے آلو کھانے میں بہت ہلکے لگتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جب آپ ابلے ہوئے آلو کھاتے ہیں تو وہ تین گھنٹوں میں جاکے ہضم ہوتے ہیں۔

٭ تلے ہوئے آلو یعنی آلو کے چپس وغیرہ جس کو تقریباً دنیا کا ہر شخص پسند کرتا ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ جب آپ آلو کے چپس کھاتے ہیں تو وہ چار گھنٹوں میں جاکے ہضم ہوتے ہیں اور اگر اسی دوران آپ کچھ اور بھی کھا لیں تو یہ آپ کے معدے کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

٭ پراٹھا، پوری کھانے والے شوقین افراد کیا یہ جانتے ہیں کہ یہ دونوں چیزیں ہضم کتنی دیر میں ہوتی ہیں؟ پراٹھے اور پوری ہضم ہوتے ہوتے ساڑھے چار گھنٹے لگا دیتے ہیں ۔لہذا اب آپ جب بھی ناشتے میں پراٹھے یا پوری کھائیں تو ساڑھے چار گھنٹے تک کھانے کو بھول جائیں۔

٭ ابلے ہوئے چاول ویسے تو بہت ہلکی سی غذا ہے لیکن یہ ابلے چاول بھی ہضم ہوتے ہوتے تقریباً تین گھنٹے لگا دیتے ہیں۔

٭ بریانی جوکہ پاکستانیوں کی سب سے زیادہ پسندیدہ ڈش ہے، کیا بریانی کے شوقین افراد یہ جانتے ہیں کہ بریانی کھانے کے بعد وہ تقریباً چار گھنٹے تک ہضم ہوتی ہے اور ظاہر ہے بریانی تو کوئی بھی ایک پلیٹ نہیں کھاتا۔ لہذا پاکستانیوں کوبریانی ہضم ہونے میں اور دیر لگتی ہوگی ۔

٭ گوبی جوکہ ایک سبزی ہے ،یہ بھی ہضم ہونے میں چار گھنٹے لگا دیتی ہے۔اس کے علاوہ دیگر سبزیاں جیسے اروی اور مٹر بھی چار گھنٹے میں ہی ہضم ہوتی ہیں۔لہذا ان سبزیوں کو کھانے کے چار گھنٹے بعد کوئی دوسرا کھانا کھائیں۔

12717408_1119032568149610_3540146745599613045_n

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے