ممبئی: حالیہ دنوں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریٹی زنٹا اور جین گڈ اینف کے درمیان شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔
اسی سلسلے میں اداکارہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شادی کی تصاویر نیلام کریں گی۔
پریٹی کا کہنا تھا کہ ان تصاویر کے نیلام سے حاصل ہونے والی آمدنی امداد مقاصد کے لئے استعمال کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق یہ جوڑی ان تصاویر سے حاصل کردہ رقم غریب بچوں کی تعلیم اور بوڑھے افراد کے مراکز میں صرف کرے گی۔
اس سے قبل ہالی ووڈ کی معروف جوڑیاں بریڈ پٹ اور انجلینا جولی اور جارج کلونی اور امل بھی اپنی شادی کی تصاویر نیلام کر چکی ہیں۔