دنیا کا بہترین اور بدترین پاسپورٹ

افغانستان کا پاسپورٹ دنیا کا بدترین پاسپورٹ شمار ہوتا ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ بھی بدترین کی فہرست میں افغانستان سے محض ایک درجہ اوپر ہے.

امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این این’ کی ایکرپورٹ کے مطابق لندن کی ایک کنسلٹنگ فرم ہینلے اینڈ پارٹنر انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے مختلف ملکوں کے شہریوں کے آزادانہ سفر کے حوالے سے ان کی رینکنگ کی.

واضح رہے کہ یہ رینکنگ 2006 کے بعد سے ہر سال جاری کی جاتی ہے.

رواں سال بہترین پاسپورٹ کی فہرست میں جرمنی پہلے نمبر پر ہے، جس کے پاسپورٹ پر مسافر 218 میں سے 177 ممالک اور خطوں میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں.

سوئیڈن دوسرے نمبر ہے، جس کے پاسپورٹ پر 176 ملکوں کا سفر کیا جاسکتا ہے.

فن لینڈ، فرانس، اٹلی، اسپین اور یوکے کا نمبر تیسرا ہے.

جبکہ امریکا، جو 2014 اور 2015 میں سرِ فہرست تھا، رواں برس چوتھے نمبر پر ہے، بیلجیئم، ڈنمارک اور نیدرلینڈز بھی امریکا کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں.

2014 اور 2015 کی فہرست میں ٹاپ تھری میں شمار کیے جانے والے جاپان اور جنوبی کوریا اب رواں سال بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر آگئے ہیں.

بدترین پاسپورٹ کی فہرست میں افغانستان سب سے آخری یعنی 104 نمبر پر موجود ہیں، اس سے اوپر پاکستان (103)، عراق (102)، صومالیہ (101) اور شام (100) موجود ہیں.

ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق ویزا کی شرائط کسی بھی ملک کے دوسرے ممالک سے تعلقات کی عکاسی کرتی ہیں.

کمپنی کے ایک نمائندے نے سی این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی ملک کے شہریوں کو ویزا فری رسائی، اس ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات، سیکیورٹی خطرات اور ویزا شرائط کی خلاف ورزیوں پر منحصر ہوتی ہے۔

دنیا کے 10 بہترین پاسپورٹ

جرمنی

سوئیڈن

فن لینڈ، فرانس، اٹلی، اسپین، یوکے

بیلجیئم، ڈنمارک، نیدرلینڈز، امریکا

آسٹریا، جاپان، سنگاپور

کینیڈا، آئرلینڈ، لکسمبرگ، ناروے، پرتگال، جنوبی کوریا، سوئٹزرلینڈ

یونان، نیوزی لینڈ

آسٹریلیا

مالٹا

جمہوریہ چیک، ہنگری، آئس لینڈ

دنیا کے 10 بدترین پاسپورٹ

94.لائبیریا

95.برونڈی، شمالی کوریا، میانمار

96.بنگلہ دیش، جمہوریہ ری پبلک آف کانگو، لبنان، سری لنکا

97.کوسووو، جنوبی سوڈان، یمن

98.ایریٹیریا، اتھوپیا، ایران، نیپال، فلسطین، سوڈان

99.لیبیا

100۔شام

101۔صومالیہ

102.عراق

103.پاکستان

104.افغانستان

واضح رہے کہ دنیا کے امیر ممالک جو اپنے شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو برداشت کرسکتے ہیں، اس رینکنگ میں سرِ فہرست ہیں جبکہ جنگ زدہ اور شورش کا شکار ملکوں کا شمار فہرست میں آخری درجوں پر کیا گیا ہے.

یہی وجہ ہے کہ افغانستان 2010 سے رینکنگ میں آخری نمبر پر ہی ہے جبکہ پاکستان، افغانستان سے محض ایک درجہ اوپر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے