ایشیا کپ :پاکستان نے سری لنکا کو 6وکٹ سے مات دیدی

میرپور ……ایشیا کپ کے 10ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6وکٹ سے شکست دیدی ہے،فاتح ٹیم نے 151رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا ۔

شاہد خان آفریدی نے آخری لیگ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا نےچندی مل کے58اور تلکارتنے دلشان کے ناٹ آئوٹ 75رنز کی بدولت گرین شرٹ کو جیت کیلئے 151رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی طرف سے محمد عرفان نے 4اوورز میں 18رنز دے کر 2،شعیب ملک اور وہاب ریاض نے بالترتیب 3اور 30رنز دے کر 1،1کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

ہدف کے تعاقب کا آغاز شرجیل خان اور محمد حفیظ نے کیا، پہلی وکٹ 23کے اسکور پر گر گئی ،محمد حفیظ 14رنز بناکر جے سوریا کا شکار بنے ،دوسری وکٹ 25رنز کے اضافے کے بعد گری ،شرجیل خان 31رنز بناکر دلشان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

گرین شرٹ کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی سرفراز احمد تھے ،انہوں نے 6چوکوں کی مدد سے 38رنز بنائے ،دوسری طرف سے عمر اکمل نے اسکور میں تیزی سے اضافہ کیا ،وہ 48رنز بناکر 19ویں اوور کی آخری گیند پر کالو سیکارا کی گیند پر آئوٹ ہوئے تو پاکستان اسکور برابر کرچکا تھا۔

آخری اوور میں گرین شرٹ کو جیت کیلئے ایک رن درکار تھا ،جو دوسری گیند پر حاصل کرلیا ،میچ میں شعیب ملک 13اور افتخار احمد بنا کھاتہ کھولے بغیر ناٹ آئوٹ رہے۔

سری لنکا کی طرف سے کالو سیکارا،جے سوریا،دلشان اور سر وردانانے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔عمراکمل کو شاندار اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے