ورلڈ ٹی 20 میں آج پاکستان اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے سامنے

آئی سی سی ورلڈ ٹی20 میں آج پاکستان کرکٹ ٹیم کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے میچ بہت اہم ہے، جبکہ کیوی ٹیم 2میچ جیت کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

میچ شام 7بجے موہالی میں کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس فتح حاصل کرنے کے لیے کیویز کے شکار کیلیے پرامید ہیں۔ لیکن امتحان میں گرین شرٹس پروفیسر حفیظ کے بغیر جائیں گے، وہ گھٹنے کی انجری کے سبب میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ خالد لطیف اور محمد سمیع کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیےجانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق موہالی کی پچ اور کنڈیشنز نیوزی لینڈ سے ملتی جلتی ہیں۔ سیمنگ ٹریک پر پاکستانی بیٹنگ اور بولنگ کے لئے بڑی آزمائش ہے۔ بلیک کیپس ٹورنامنٹ کے دونوں میچوں میں میزبان بھارت اور آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیموں کو اپ سیٹ شکست دے چکے ہیں ان کا شمار ٹورنامنٹ جیتنے والی فیورٹ ٹیموں میں ہورہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کوچ مائیک ہیسن کو ٹورنامنٹ میں وکٹ کو سمجھنے والے سب سے ذہین کوچ قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے کولکتہ میں بھارت کیخلاف میچ میں پچ کو سمجھنے میں غلطی کی اور 4 فاسٹ بولروں کو کھلانے کی غلطی کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑا تھا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے