ہمارے لوگ بھوک اور پیاس سے بے ہوش ہو رہے ہیں:پیر عثمان قادری

عالمی تنظیم اہلسنت کے سربراہ پیر عثمان قادری نے آئی بی سی اردو سے رابطہ کر کے بتایا ہے کہ انتظامیہ نے دھرنے کے شرکاء پر کھانے اور پانی کی رسائی مسدود کر دی ہے ۔

پیر عثمان قادری نے کہا کہ ہمارے لوگ بھوک اور پیاس کی وجہ سے بے ہوش ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 15 افراد بے ہوش ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیج پر موجود بزرگ علمائے کرام ادویات نہ ہونے کی وجہ سے شدید اذیت کا شکار ہیں ۔

پیر عثمان قادری کا کہنا ہے کہ ہم پہلے دن سے حکومت سے مذاکرات کرنا چاہتے تھے لیکن حکومت نے ہمارے احتجاج کو سنجیدہ لینے کے بجائے سرد مہری کا مظاہرہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ اپنے نمائیدے ہم سے مذاکرات کے لیے بھیجے لیکن انہوں نے یہ کام انتظامیہ کے سپرد کر دیا ۔

پیر عثمان قادری نے کہا کہ ٹیلی فون سروس کی بندش کی وجہ سے وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مذاکرات جاری ہیں اس لیے انسانی حقوق کی بنیاد پر شرکائے دھرنا کوپانی اور کھانے کی رسائی بحال کی جائے تاکہ انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے