فائنل میں 4 چھکے لگے تو ایسا لگا ساری دنیا ہل کر رہ گئی، بین سٹوکس

لندن: انگلینڈ کے کرکٹ کھلاڑی بین سٹوکس کے مطابق جب ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فائنل کے آخری اوور میں انھیں لگا تار چار چھکے پڑے تو ایسے لگا کہ ان کی ساری دنیا ہل کر رہ گئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے لگا کہ میں نے ابھی ابھی ورلڈ کپ کھو دیا ہے، مجھے اس پر یقین نہیں آ رہا تھا، یہ مکمل طور پر تباہ کن تھا۔‘

بین سٹوکس کے مطابق انھیں یقین ہے کہ یہ دھچکا انھیں طویل عرصے کے لیے ایک بہترین کھلاڑی بنا دے گا۔

’ مایوسی اس وقت سب سے بڑا احساس ہے، مجھے یاد ہے جب میڈل ملا تو میں نے سوچا کہ یہ صرف دوسری پوزیشن پر آنے کے لیے ہے اور یہ آپ نہیں چاہتے ہیں۔

ا نھوں نے مزید کہا کہ یہ کسی حد تک ترغیب دے گا کہ ایسا د وبارہ کبھی نہیں ہونا چاہیے، بین سٹوکس کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ان کے ساتھی کھلاڑی براڈ اور کک ساتھ دے رہے ہیں اور کہا ہے کہ انھیں انگلینڈ کی جانب سے آخری اوور میں دوبارہ بولنگ کرنے کے لیے تیار ہو جانا چاہیے،سٹوکس کے مطابق یہ ایسی چیز ہے جس میں بہت محنت کی، کسی دن اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں اور کسی دن نہیں، وہ ایک خراب دن تھا لیکن میں شرم محسوس کر کے اس سے دور نہیں رہوں گا،

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے