آج کا پاکستان

[pullquote]پاکستان[/pullquote]

[pullquote]’ڈی چوک، ایف-9 پارک میں سیاسی اجتماع نہیں ہوگا’
[/pullquote]

chodri nasir

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ڈی چوک یا ایف نائن پارک میں سیاسی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آزادی اظہار کا نہیں، اسلام آباد کے حساس علاقوں کی سیکیورٹی کا مسئلہ ہے۔’ ہر تین روز بعد اسلام آباد سیل ہونے کا پیغام دیا جاتا ہے، اس سے دنیا میں پاکستان کے حوالے سے غلط پیغام جاتا ہے۔’چوہدری نثار نے کہا کہ اسلام آباد کو پر امن شہر بنانا میری ذمہ داری ہے، شہریوں کے حقوق اور اس کی عزت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔’جلسے جلوسوں اور سیاسی طاقت دکھانے کے لیے پورا پاکستان پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو اگر 24اپریل کا جلسہ کرنا ہے تو اس کی بھی کچھ شرائط ہوں گی اور وہ اس حوالے سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جلسے کا مقامہ تبدیل کیا گیا تو قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کریں گے۔

[pullquote]لشکرجھنگوی کے دو انتہائی مطلوب دھشت گرد گرفتار.[/pullquote]

رپورٹ: شکیل قرار

حساس اداروں کی اسلام آباد کے مضافاتی ترنول کے علاقے میں کاروائی ، کالعدم تنظیم لشکرجھنگوی کے دو انتہائی مطلوب دھشت گرد گرفتار.
زرائع کے مطابق دونوں دھشت گرد ترنول میں حلیہ تبدیل کرکے رہائش پزیر تھے، قاری رضوان خانیوال کا رہائشی اور ترنول میں مکینک کے بھیس میں رہ رہا تھا.اسلام الدین صوبہ خیبر پختونخوا کا رہائشی اور ترنول میں ڈرائیورنگ کررہا تھا دونوں دھشت گرد ، صوبہ خبیر پختواخوا ،خانیوال اور لاھور میں کاروائیں کرتے رہے ہیں .

گرفتار دھشت گرد خیبر پختواخوا میں ایف سی اور پولیس پر حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں ، زرائع

[pullquote]کراچی: عدالت میں دستی بم پھٹنے سے 2 افراد زخمی
[/pullquote]

222629-Handgrenade-1391151659-914-640x480

کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دستی بم حادثاتی طور پر پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ جمیل احمد کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران دستی بم کیس پراپرٹی کے طور پر پیش کیا گیا۔کیس کی سماعت ابھی جارہی ہی تھی کہ دستی بم حادثاتی طور پر عدالتی احاطے میں ہی پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد عدالت میں بم ڈسپوزل اسکواڈ، رینجرز اور پولیس کی نفری پہنچ گئی، جبکہ عدالتی کارروائی روک دی گئی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

[pullquote]متحدہ کی فتح کے بعد پی ٹی آئی،جےآئی کی حکمت عملی؟
[/pullquote]

570b4c907a9ac

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 7 اپریل کو ہونے والے کراچی ضمنی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ہاتھوں ہاری ہوئی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اب نچلی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کے حوالے سے نئی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے.پی ٹی آئی نے اس مبینہ ‘نئی حکمت عملی’ پر غور کا آغاز اپنے امیدوار کے ‘دھوکے’ کے بعد کیا ہے جو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 254 میں پولنگ سے محض چند گھنٹے قبل ہی ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی کو صوبائی اسمبلی پی ایس 115 میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا.

[pullquote]سرگودھا سے 3 خواتین ’دہشت گرد‘ گرفتار
[/pullquote]

Women Female Terrorist

سرگودھا: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے 3 خواتین دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سی ٹی ڈی کی ٹیم نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سرگودھا کے بائی پاس سیم نالہ لاہور روڈ پر کارروائی کی۔کارروائی کے دوران دو مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، تاہم ملزمان پولیس کی جوابی کارروائی کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے چھاپے کے دوران تین خواتین دہشت گردوں اسماء جبین، خولہ مختار اور عبیرہ کو گرفتار کرلیا۔گرفتار دہشت گرد خواتین کے قبضے سے دو خود کش جیکٹس اور تین دستی بم بھی برآمد کیے گئے۔

[pullquote]پمز اسلام آباد میں معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی
[/pullquote]

gang-rape

اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز (پمز) میں میل نرس راکیش کمار نے بائیس سالہ معذور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہو گیا.اسلام آباد جڑواں شهروں کے سب سے بڑے هسپتال کمپلیکس اسلام آباد میں سوات سے تعلق رکھنے والی معزور لڑکی جو که (آئی سی یو) میں زیر اعلاج تھی، سے زیادتی کا واقع پیش آیا. واقعے نوٹس لیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ انکوائری کمیٹی قائم کر دی.تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے ساتھ پمز میں میل نرس کے فرائض انجام دینے والے کرشن کمار نامی شخص پر لڑکی سے زیادتی کا الزام هے که اس نے معزور لڑکی سے آئی سی یو میں زیادتی کی هے. واقع کے بعد میل نرس کریشن کمار پمز میں موقع سے فرار ہوگیا ، لڑکی کے والد نے وائس چانسلر کو اپنی بیٹی کے ساتھ هونے والی زیادتی کے بارے میں آگاه کیا اور قانونی کاروائی کے لیے باقاعدہ دراخواست بھی دے دی.

[pullquote]جب شرمیلافاروقی کے بیگ نے کھلبلی مچا دی
[/pullquote]

570b881f0b25d

کراچی: سندہ اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی کے بیگ نے کھلبلی مچا دی.بیگ نہایت قیمتی یا اسٹائلش ہونے کی وجہ سے توجہ کا مرکز نہیں بنا بلکہ اس نے اُس وقت اسمبلی ہال میں خوف و ہراس پھیلایا، جب ایک رکن اسمبلی نے ‘مشکوک’ بیگ کی نشاندہی کی.اراکین اسمبلی سمجھنے لگے کہ شاید اس مشکوک بیگ میں کوئی بم ہے، لیکن صورتحال اُس وقت اور زیادہ عجیب ہوئی جب اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے بیگ کو پانی میں ڈالنے کا مشورہ دے ڈالا، شاید ان کا خیال تھا کہ اس طرح بیگ کے اندر موجود بم پھٹنے سے بچ جائے.خیر صورتحال اُس وقت واضح ہوئی جب شرمیلا اسمبلی ہال میں واپس آئیں اوردعویٰ کیا کہ یہ بیگ ان کا ہے اور اس طرح ارکان اسمبلی کی جان میں جان آئی اور یہ معمہ حل ہوا.ویسے ایک بات تو ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اگر بیگ کو پانی میں ڈال دیا جاتا تو شرمیلا اپنے برانڈڈ بیگ کے ساتھ اس سلوک پر نامعلوم دوسروں کے ساتھ کیا سلوک کرتیں.

[pullquote]عالمی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]روس میں خودکش دھماکے، 3 حملہ آور ہلاک
[/pullquote]
Lahore-Blast-600x375

ماسکو: روس کے جنوبی علاقے اسٹاوروپول کے ایک گاؤں میں 3 حملہ آوروں نے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔خبر رساں ادارے نے روسی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ حملہ آوروں میں سے ایک خودکش بمبار تھا۔وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق حملہ آوروں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، جس کے نتیجے میں دیگر 2 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے، تاہم پولیس اہلکاروں یا عام شہریوں سمیت دیگر افراد کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ 3 سے زائد دھماکے اور فائرنگ ہوئی، تاہم اس کی سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں کی جاسکی۔روس میں یہ دھماکے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب حالیہ دنوں میں یورپ میں دہشت گردی کے متعدد واقعات ہوئے ہیں۔

[pullquote]جان کیری کا تاریخی دورہ ہیروشیما
[/pullquote]

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جاپان میں ہیروشیما میموریل کا تاریخی دورہ کیا ہے۔ وہ پہلے امریکی وزیر خارجہ ہیں، جو ہیروشیما گئے ہیں۔ اسی مقام پر امریکی فورسز نے دوسری عالمی جنگ کے اختتام پر سن 1945 میں ایٹمی بم پھینکا تھا، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ چالیس ہزار افراد مارے گئے تھے۔ کیری کے ساتھ جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ بھی تھے، جو اسی شہر میں سمٹ کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

[pullquote]جی سیون سمٹ، داعش کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا عہد
[/pullquote]

جی سیون کے وزرائے خارجہ نے عہد کیا ہے کہ شام اور عراق میں داعش کے خلاف جاری امریکی اتحادی کارروائی میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ آج ہیروشمیا میں اختتام پذیر ہونے والی سات امیر ترین ممالک کے وزرائے خارجہ کی دو روزہ سمٹ میں دہشت گردی کو عالمی سکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ اس کا مقابلے کرنے کے لیے ایک مشترکہ عالمی ردعمل طے کرنے کی ضرورت ہے۔

[pullquote]شمالی کوریا کا اعلیٰ فوجی اہلکار جنوبی کوریا میں
[/pullquote]

شمالی کوریا کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار ریاست سے منحرف ہو گئے ہیں۔ سیئول حکام نے تصدیق کی ہے کہ جاسوسی کی کارروائیوں کی سربراہی کرنے والا یہ اہلکار جنوبی کوریا پہنچ گیا ہے۔ تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ کوریائی جنگ کے بعد سے اٹھائیس ہزار شمالی کوریائی باشندے کمیونسٹ ملک سے فرار ہو چکے ہیں لیکن اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کا اس طرح فرار ایک انوکھی بات ہے۔

[pullquote]جنگ بندی کا احترام کریں گے، یمن تنازعے کے فریقین
[/pullquote]

اقوام متحدہ نے یمن میں جنگ بندی وقفے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قیام امن کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اسماعیل ولد شیخ احمد نے کہا ہے کہ البتہ اس ملک میں امن مذکرات کی کامیابی کے لیے اطراف کو مشکل سمجھوتے کرنا ہوں گے۔ ایران نواز حوثی باغیوں اور سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ اس سیز فائر کا احترام کریں گے۔ ایک سالہ پرانے اس تنازعے کی وجہ سے یمن میں چھ ہزار افراد ہلاک جبکہ دو ملین سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

[pullquote]مندر حادثہ، بھارت میں پانچ مشتبہ افراد گرفتار
[/pullquote]

بھارتی پولیس نے مندر حادثے کی تحقیقات کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہفتے کی رات جنوبی بھارت میں واقع ایک مندر میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ ریاست کیرالا کے حکام کے مطابق اس حادثے کی تفتیش کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت مندر کے ارد گرد ہزاروں افراد جمع تھے۔ اسی رات وہاں آتش بازی کا مظاہرہ کیا جانا تھا لیکن ایک بارودی پھلجھڑی اس گودام میں جا گری جہاں آتش بازی کا دیگر سامان موجود تھا۔ یوں وہاں متعدد دھماکے ہوئے اور کنکریٹ کا بنا مندرمنہدم ہو گیا۔

[pullquote]ایشیا میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
[/pullquote]

ایشیائی منڈیوں میں پیر کے دن خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا میں تیل کی پیدوار میں کمی کی گئی ہے۔ تیل پیدا کرنے والے اہم ممالک سترہ اپریل کو دوحہ میں ایک ملاقات بھی کریں گے، جس کا مقصد تیل کی قیمتوں میں استحکام لانا اور یومیہ پیدوار کی ایک حد کا تعین کرنا ہو گا۔ اس اہم میٹنگ میں سعودی عرب اور روس کے مندوبین بھی شریک ہوں گے۔

[pullquote]اقوام متحدہ کے نئے سربراہ سے انسانی حقوق کے ادارے کے مطالبات
[/pullquote]

انسانی حقوق کے سرکردہ اداروں نے زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کے آئندہ سربراہ کو مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے مرکزی اور قائدانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ زور دیا گیا ہے کہ مہاجرین کے بحران سے نمٹنے اور سزائے موت کے خاتمے کے لیے نئے عالمی معاہدوں کی ضرورت ہے۔ اس عالمی ادارے کے موجودہ سکریٹری جنرل بان کی مون اپنی مدت پوری کرتے ہوئے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ رواں سال کے اختتام پر رائے شماری سے اقوام متحدہ کے نئے سربراہ کو چنا جائے گا۔

[pullquote]شام میں خونریزی، 35 افراد ہلاک
[/pullquote]

شامی شہر حلب کے نواح میں ہونے والی تازہ جھڑپوں میں کم ازکم پینتیس افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز رونما ہونے والی ان خونریز کارروائیوں میں مارے گئے انیس جنگجوؤں کا تعلق القاعدہ سے وابستہ باغی گروہوں سے تھا۔ اس دوران ملکی فوج کے حامی سولہ فائٹرز بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ حلب میں شامی فورسز اور جہادیوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

[pullquote]امریکی عسکری اتحاد کے داعش پر تازہ حملے
[/pullquote]

امریکی عسکری اتحاد نے انتہا پسند گروہ داعش کے ٹھکانوں پر تازہ پچیس حملے کیے ہیں۔ کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ عراق اور شام میں کیے گئے ان فضائی حملوں میں جہادیوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ شام میں ایک حملہ کیا گیا، جس میں الرقہ میں جنگجوؤں کو ہدف بنایا گیا۔ چوبیس حملے عراق میں کیے گئے، جن میں جہادیوں کی متعدد گاڑیوں، مورچوں، پناہ گاہوں اور دیگر تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔

[pullquote]چاڈ میں صدارتی انتخابات، ادریس کی پوزیشن مضبوط
[/pullquote]

افریقی ملک چاڈ میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے الیکشن میں صدر ادریس دیبی کی کامیابی کے قوی امکانات ہیں۔ گزشتہ چھبیس سالوں سے برسر اقتدار ادریس سن 1990 میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار میں آئے تھے۔ انہیں اس مرتبہ بارہ حریفوں کا مقابلہ ہے لیکن عوامی جائزوں کے مطابق وہ اس مرتبہ بھی کامیابی حاصل کر لیں گے۔

[pullquote]زلزلہ کے نتیجے میں چھ پاکستانی ہلاک
[/pullquote]

جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں پاکستان میں ہلاک شدگان کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز آنے والے اس زلزلے کا مرکز افغانستان تھا جبکہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ خیبر پخنونخوا کے دوردراز علاقوں میں بیس گھر متاثر ہوئے اور کم ازکم چھ افراد ہلاک ہو چُکے ہیں۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]ورلڈ ٹی 20 کے 16 انوکھے ریکارڈ
[/pullquote]

328137_78810495

گذشتہ تین اپریل کو ایڈن گارڈنز کے میدان پر 2016 کا پر رونق ورلڈ ٹی20 اپنے اختتام کو پہنچا جس میں ویسٹ انڈیز سب کو پیچھے چھوڑ کر دوسری بار ورلڈ چیمپیئن بن گیا۔ماضی کی طرح اس بار بھی ورلڈٹی20 میں سولہ نئے ریکارڈز بنے اور بعض انوکھے مناظر دیکھنے کو بھی ملے۔ آئی سی سی نے ایسے ہی چند دلچسپ لمحات جاری کیے ہیں۔

[pullquote]پیٹرسن جنوبی افریقاکی جانب سےکھیلنےکیلئے پرامید
[/pullquote]

570b5745ac37e

ممبئی: انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی افریقا کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرسکتے ہیں.جنوبی افریقا میں پیدا ہونے والے کیون پیٹرسن کو 2014 میں ایشز میں وائٹ واش کا سامنا کرنے پر انگلینڈ کی جانب سے معطل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد سے وہ اب تک کسی بین الاقوامی مقابلے کا حصہ نہیں بنے۔کرکٹ آسٹریلیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیون پیٹرسن نے اعتراف کیا ‘میں اس بارے میں سوچ رہا ہوں’.اُن کا مزید کہنا تھا کہ ‘جنوبی افریقی ٹیم کے لیے اہل ہونے کے لیے ابھی ایک سال (سے زائد) کا عرصہ باقی ہے اور ہمیں انتظار کرنا ہوگا، لیکن (انگلینڈ کی طرف سے بلاوہ) ابھی بھی ایک آپشن ہے۔’ ٹی ٹوئنٹی کے یہ ماہر بلے باز 2018 میں جنوبی افریقا کی جانب سے کھیلنے کے لیے قابل ہو سکتے ہیں۔

[pullquote]شوبز[/pullquote]

[pullquote]شارخ کی فلم ’فین‘ پر کہانی چوری کا الزام
[/pullquote]

Shahrukh-Khan-the-Don-Hd-Wallpaper-1300px807p

شارخ خان نے اپنی فلم ’فین‘ کی کہانی پر چوری کے الزام کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ فلم ایک عام کہانی پر مبنی ہے۔
شاہ رخ نے کا کہنا ہے کہ ’ فلم کی کہانی ایک عام سوچ کی عکاسی کر تی ہے، یہ ایک اداکار اور اس کے فین کی کہانی ہے، اس کے بہت سے پہلو ہو سکتے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ کوئی پہلو کسی کی کہانی سے ملتا ہو۔‘فلم کی پروموشن میں مصروف شاہ رخ خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’ مجھے اس کیس کے بارے میں ابھی کوئی معلومات نہیں ہیں، کاپی کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔‘شاہ رخ نے بتایا کہ ان کی فلم ’راون‘ پر بھی ایسے الزام لگے تھے۔شاہ رخ یہ بھی کہتے ہیں کہ فلم بن گئی ہے اور چوری کا الزام لگانے والوں کی فلموں کا اب تک کوئی وجود بھی نہیں ہے۔سنیچر کو منعقد ہونے والے ایم ٹی وی ایوارڈ کی تقریب میں سٹار وار سیریز کی نئی فلم ’دا فورس اویکینز‘ کو سال کی بہترین فلم قرار دیا گیا ہے۔دا فورس اویکینز کو گیارہ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم یہ تین ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔ایم ٹی وی ایوارڈز کی اس تقریب میں لیونارڈو ڈی کیپریو کو فلم ’ریوینینٹ‘ کے لیے بہترین اداکاری کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔لینارڈو کو اس فلم میں بہترین اداکاری کے لیے حال ہی میں آسکر ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ سنہ 2005 کے بعد سے یہ سٹار وارز سیریز کے سلسلے میں آنے والی پہلی فلم ہے۔اس فلم میں ایک بار پھر سے سابق سٹار وار فلموں کے اداکاروں مارک ہیمل، ہیریسن فورڈ اور کیری فشر کو یکجا کیا گیا ہے۔سائنس فکشن پر مبنی یہ سٹار وارز فلم سیریز کی ساتویں فلم ہے جو ’ریٹرن آف جیڈی‘ کے 30 سال بعد ریلیز ہوئی۔

[pullquote]ایم ٹی وی ایواڈز میں بہترین فلم ’سٹار وار‘
[/pullquote]

mtv

سنیچر کو منعقد ہونے والے ایم ٹی وی ایوارڈ کی تقریب میں سٹار وار سیریز کی نئی فلم ’دا فورس اویکینز‘ کو سال کی بہترین فلم قرار دیا گیا ہے۔دا فورس اویکینز کو گیارہ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم یہ تین ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔ایم ٹی وی ایوارڈز کی اس تقریب میں لیونارڈو ڈی کیپریو کو فلم ’ریوینینٹ‘ کے لیے بہترین اداکاری کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔لینارڈو کو اس فلم میں بہترین اداکاری کے لیے حال ہی میں آسکر ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔سنہ 2005 کے بعد سے یہ سٹار وارز سیریز کے سلسلے میں آنے والی پہلی فلم ہے۔اس فلم میں ایک بار پھر سے سابق سٹار وار فلموں کے اداکاروں مارک ہیمل، ہیریسن فورڈ اور کیری فشر کو یکجا کیا گیا ہے۔سائنس فکشن پر مبنی یہ سٹار وارز فلم سیریز کی ساتویں فلم ہے جو ’ریٹرن آف جیڈی‘ کے 30 سال بعد ریلیز ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے