پی سی بی :پاکستان کپ کے شیڈول کا اعلان

لاہور :پی سی بی نے پاکستان کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا جو انیس اپریل سے یکم مئی تک فیصل آباد میں کھیلا جائیگا۔

پی سی بی کے تر جمان کے مطابق پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد بورڈ نے پچاس پچاس اوورز پر مشتمل پاکستان کپ کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبوں کی ٹیمیں ان ایکشن ہونگی جن میں ملک کے پچھتر ٹاپ کرکٹر ان ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

پانچوں کپتان اور کوچیز ڈیڑھ سو کرکٹرز میں سے ان کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت کی قیادت قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق،بلوچستان کی قیادت قومی ون ڈے کپتان اظہر علی،خیبر پختونخواہ کی قیادت اسٹار بیٹسمین یونس خان، شعیب ملک پنجاب جبکہ قومی ٹی ٹوئینٹی کے کپتان سرفراز احمد سندھ کی قیادت کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے