اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور ٹرپل ای کے اشتراک سے چوتھے اسلام آباد فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا۔اسلام آباد فیشن ویک میں شائقن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
فیشن شو میں ڈیزائنر امیر عدنان، عثمان دیتو،احمد بلال، منیب نواز،رضوان اللہ،معظم عباسی فیشن ہاوسز نکشے،رائل ٹیگ ،موٹوز،کوکی کونسیپٹ، اور اقراء یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے اپنے ڈیزاین کردہ مبلوسات نمائش کے لئے پیش کئے۔
فیشن شو میں ماڈلز عروسی ملبوسات ،لگژری پرٹ،لان کے ملبوسات اور جدید تراش خراش پر مبنی ملبوسات کی نئی کلیکشن پہن کر جلوہ گر ہوئے۔
فیشن شو کےآرگنائزرارشد صدیقی اور ریز علی شاہ نے کہا اسلام آباد کے لوکل ڈیزائنرز کے ساتھ لاہور اور کراچی کے ڈیزائنر بھی اس ایونٹ کا حصہ بنے۔
تقریب کے آفیشل فوٹو گرافر فخر افتخار اور آفیشل سٹائلسٹ صوبیہ مصطفی اور شامل قریشی تھے۔اسلام آباد فیشن ویک میں سفارت کاروں اور فیشن لورز کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔