سلمان کا کندھا، قطرینہ کی ہاں اور رنبیر کی نہ

سلمان خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جہاں وہ ایک طرف انتہائی فراخ دل انسان ہیں وہیں وہ یاروں کے یار ہیں اور رشتے نبھانے میں بھی پیچھے نہیں ہٹتے۔ کبھی وہ انوشکا اور وراٹ کے درمیان صلح کراتے ہیں تو کبھی کترینہ کو رونے کے لیے کندھا دینے کے ساتھ ساتھ ایک عدد نئی فلم بھی دیتے ہیں۔ خبریں ہیں کہ ان کے دوست ساجد ناڈیاڈ والا ایک کامیاب تمل فلم کا ہندی ورژن بنا رہے ہیں جس میں سلمان کترینہ کو سائن کرنے والے ہیں۔

اب سلمان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائیکہ اروڑہ خان کے درمیان بات طلاق تک جا پہنچی ہے وجہ جو بھی رہی ہو کئی دن سے ان کے علیحدہ ہونے کی خبروں پر قیاص آرائیوں اور خبروں کا سلسلہ جاری تھا اب کہا جا رہا ہے کہ سلمان کے سمجھانے پر دونوں نے طلاق کے فیصلے کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ اب اگر ان کی دریا دلی کی بات کی جائے تو اس کا بھی کوئی ٹھکانا نہیں کہ سلمان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے والی جس ننھی بچی کی ویڈیو فیس بک پر وائرل ہوئی تھی اب وہ سلمان کی فلم ’سلطان‘ میں انوشکا شرما کے بچپن کا رول کرنے والی ہے۔ سلمان کو لگتا ہے کہ اس بچی کی شکل انوشکا سے ملتی ہے۔ اب اسی لیے تو لوگ انھیں کبھی بھائی، تو کبھی دبنگ یا پھر رابن ہڈ کہتے ہیں۔قطرینہ کیف رنبیر کو منانے میں لگی ہیں.

اداکار رنبیر کپور اور قطرینہ کیف کے بریک اپ کے بارے میں کافی کچھ کہا جاتا رہا ہے۔ حالانکہ دونوں ہی نے کھل کر کبھی بھی اس بات کا اعتراف نہیں کیا کہ ان دونوں کے درمیان ایسا کوئی رشتہ ہے لیکن ایسے بے شمار اشارے ضرور دیے جس سے یہ ظاہر ہوا کہ دونوں کے درمیان نزدیکیاں ہیں لیکن ان کے بارے میں تازہ خبر ان کے فینز کا دل ضرور توڑ دےگی۔ حال ہی میں خبریں شائع ہوئی تھیں کہ قطرینہ اس رشتے کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں اور رنبیر اور قطرینہ کی دوست آرتی شیٹی کے گھر ہونے والی پارٹی میں انہوں نے رنبیر سے بات کی اورکہا کہ وہ اس رشتے کو ایک اور موقع دیں لیکن رنبیر نے صاف کہہ دیا کہ وہ اب زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں اور ان کے لیے بھی یہی بہتر ہوگا۔

Katrina Kaif and Ranbir Kapoor at a press meet for film "Rajneeti" in JW Marriott, Mumbai
Katrina Kaif and Ranbir Kapoor at a press meet for film "Rajneeti" in JW Marriott, Mumbai

مایوس قطرینہ نے ہار نہیں مانی اور اتوار کو کرینہ کپور کی فلم ’کا اینڈ کی ‘ کامیابی کی پارٹی میں جا دھمکیں خبروں کے مطابق پارٹی میں موجود لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب ایک بار پھر انھوں نے رنبیر کو منانے کی کوشش کی لیکن رنبیر نے انتہائی سرد مہری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر انکار کر دیا۔ لگتا ہے کہ قطرینہ نے ہریتک اور کنگنا کے تنازع سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔اب کوئی قطرینہ کو سمجھائے کہ ’وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن، اسے ایک خوبصورت موڑ دیکر چھوڑنا اچھا۔”

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے