سوئیڈش گلوکارہ کی میوزک ویڈیو کی پاکستان میں تیاری

یہ بات تو تقریباً سب ہی کے علم ہے کہ معروف سوئیڈش گلوکارہ ایلی فنٹ نے رواں سالہ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈپلو کانسرٹ میں پرفارم کیا۔

لیکن اب خبر یہ ہے کہ ایلفنٹ نے پاکستان سے واپسی سے قبل اپنی نئی البم ‘لونگ لائف گولڈن’ کے گانے ‘سپون می’ کی ویڈیو میں یہیں شوٹ کی۔

ویڈیو میں ایلی فنٹ کو تین ‘خوبصورت اور بہادر افراد’ وینا، سائما اور زینی کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔

ایلی فنٹ کا کہنا تھا کہ وہ کچھ ہفتے قبل اسلام آباد میں ڈپلو کانسرٹ کے دوران ‘سپون می’ کی ویڈیو بنانے کا ارادہ رکھتی تھیں مگر انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ اسے ‘خاص’ کیسے بنائیں گی۔ ‘لیکن جب میں ان تین لڑکیوں سے ملی تو مجھے اندازہ ہو گیا کہ یہ میری ویڈیو میں کام کریں گی اور یہی اسے ویسا ہی بنائیں گی جیسا میں اپنی ویڈیوز کو دیکھنا چاہتی ہوں۔

ہم نے اسے ایک دن میں بنایا اور اس میں کام کرنے والے سب ہی لوگوں نے بہترین کام کیا۔’

ایک دن میں بننے والی ویڈیو کو شہباز شگری نے ڈائریکٹ کیا اور انہیں اپنی اہلیہ عائشہ کی معاونت بھی حاصل تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے