پاکستان اور دنیا بھر سے سیاست، عالمی حالات،کھیل اور شوبز کی خبروں پرمبنی پہلاآن لائن بلیٹن

[pullquote]پاکستان
[/pullquote]

[pullquote]پاناما لیکس:وزیراعظم اولاد کو بچانے کیلئے پرعزم
[/pullquote]

nawaz

اسلام آباد: وزیر اعظم آفس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اپنے تینوں بچوں کو منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزامات سے بری کرانے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیر اعظم آفس کے قریبی ذرائع نےکہا کہ نواز شریف پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے بالکل وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے، چاہے پھر وہ اپنے اعلان کردہ عدالتی کمیشن کے ذریعے ہو یا پھر کسی دوسرے فورم پر اس کی تحقیقات ہوں، حکومت یہ معاملہ جلد نمٹانا چاہتی ہے۔
وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں اور حکمراں جماعت کے آفس بیئررز نے پس پردہ گفتگو میں بتایا کہ اگر عدالتی کمیشن کے قیام کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے کوئی اتفاق رائے نہیں ہوتا، تو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا تجویز کردہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا آپشن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

[pullquote]’نوازشریف کےنامزدشخص کی تحقیقات معتبرنہیں ہوگی’
[/pullquote]

bilawal

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے حکومت سے عدالتی کمیشن کے بجائے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے راہ ہموار کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ چونکہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے افراد کا پاناما پیپرز میں نام ہے، اس لیے معاملے کی تحقیقات کے لیے نواز شریف کی جانب سے نامزد کردہ کسی ایک شخص کی تحقیقات معتبر نہیں ہوگی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔
سید خورشید شاہ نے بلاول بھٹو کو بتایا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر وزیر خزانہ سمیت حکومتی اراکین سے بات ہورہی ہے۔
دریں اثناء زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی، پاناما لیکس پر پارلیمانی کمیشن کے قیام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے گزشتہ ہفتے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم کے نامزد کردہ شخص اور تحقیقاتی کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس کے حوالے سے فیصلے معتبر نہیں ہوں گے، کیونکہ پاناما پیپرز میں خود وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے افراد کا نام موجود ہے۔

[pullquote]کرپشن میں ملوث پاک فوج کے 12 افسران برطرف
[/pullquote]

Army

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے 12 افسران کو کرپشن کے الزام پر برطرف کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بد عنوانی کے الزامات پر برطرف ہونے والوں میں ایک لیفٹننٹ جنرل، 5 بریگیڈیئر ،3 کرنل اور ایک میجر سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق برطرف افسران میں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک اور میجرجنرل اعجاز شاہد شامل ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے ذریعے برطرف کیے جانے والے دیگر افسران میں بریگیڈیئر رشید، بریگیڈیئر سیف اللہ، بریگیڈیئر عامر ، بریگیڈیئراسد، بریگیڈیئر حیدر، بریگیڈیئر آصف کے نام بھی سامنے آئے ہیں جبکہ کرنل حیدر اور میجر نجیب کے نام بھی برطرف افسران میں شامل ہیں۔

[pullquote]’دوسرے بھی اپنے گھر سے احتساب کریں’
[/pullquote]

5718cafc6a445

کراچی، اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے پاک فوج کے 12 افسران کو بدعنوانی کے الزام میں برطرف کرنے کے بعد کہا ہے کہ انہوں نے احتساب گھر سے شروع کیا، دوسرے بھی اپنے گھر سے احتساب کریں۔
خورشید نے کہا کہ وزیراعظم پر الزامات ہیں جن کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں الزامات لگتے رہتے ہیں تاہم نواز شریف پر انوکھے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے بھی کہا تھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے۔

[pullquote]اسلامی مرکزسینما میں تبدیل کرنے پر وضاحت طلب
[/pullquote]

Supreem Court

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی نے سندھ حکومت سے اس بات کی وضاحت طلب کی ہے کہ اس نے کراچی میں ایک اسلامک سینٹر ‘المرکز اسلامی’ کو سینما گھر میں کیوں تبدیل کیا۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر نعیم الرحمٰن صدیقی کی درخواست پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک 3 رکنی بینچ نے سندھ حکومت کے لاء افسر اور کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو حکم دیا کہ وہ درخواست گزار کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کا جمع جواب جمع کرائیں۔
کیس کی اگلی سماعت اب 2 مئی کو ہوگی۔
اپنی پٹیشن میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سابق گورنر سندھ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم عباسی نے اسلامی مرکز کا سنگ بنیاد 8 جون 1982 کو رکھا تھا، جس کا مقصد اسلامی روایات و اقدار کو فروغ دینا تھا۔

[pullquote]انجمن مزارعین پنجاب نے حکومتی پیکج مسترد کردیا
[/pullquote]

571766f86d4ef

لاہور: انجمن مزارعین پنجاب (اے ایم پی) نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکج مسترد کر دیا ہے۔
اے ایم پی کے رہنما نور نبی ایڈووکیٹ نے رپورٹرز سے گفتگو میں کہا کہ اوکاڑہ کے ملٹری فارم ہاؤسز میں رہائش پذیر مزارعوں پر کسی بھی قسم کے بقایاجات نہیں ہیں، لہذا یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ حکومت کی جانب سے کچھ اعلان کیا جائے، جس طرح اوکاڑہ کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن افسر (ڈی سی او) اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نے کیا ہے۔
نور نبی ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ فوج کو دی گئی زمین (فارمز) کی لیز 1993 میں ختم ہو چکی ہے، اس کے بعد سے کسان یہاں فصلیں اُگا رہے ہیں اور اس زمین کی ملکیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس زمین کی ملکیت کا تنازع کسانوں اور انتظامیہ کے درمیان ہے جبکہ اس میں ڈی سی او اور اور ڈی پی او کا کوئی کردار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری افسران انصاف کے حوالے سے کسی بھی قسم کا نرم گوشہ رکھتے ہیں تو ان کو چاہیے کہ وہ غیر مسلح غریب مزارعوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں بند کریں اور دونوں فریقین کو زمین کی ملکیت کا فیصلہ کرنے دیں۔

[pullquote]بحریہ ٹاون کے خلاف رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ
[/pullquote]

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کے باوجود صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی خاموشی تشویشناک ہے۔
گزشتہ دنوں ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ کس طرح بحریہ ٹاؤن کراچی کی تعمیر کے لیے غریبوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرکے قبضہ اور متعدد قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔
رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں غریب دیہاتیوں کی زمینوں پر جبراً قبضے کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بحریہ ٹاون کراچی کے متعلق رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ رپورٹ میں سرکاری افسران اور بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے کی نشاندہی کی گئی ہے جب کہ زمینوں پر زبردستی قبضے کا جواز فراہم کرنے کے لیے قانون میں ترامیم کی کوششوں کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

[pullquote]سنگدل ماں نے گھریلو ناچاقی پر تین بچوں کو دریا میں پھینک دیا
[/pullquote]

13023442_10207966858442886_924217616_n

نوشہرہ میں سنگدل ماں نے گھریلو ناچاقی پر تین بچوں کو دریا میں پھینک دیا۔۔۔۔۔والدین کے متضاد بیانات نے معاملے کو مزید الجھادیا۔۔۔۔۔پولیس بھی کسی نتیجے پر پہنچ نہ سکی۔۔۔
نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں گھریلو جھگڑے کا خمیازہ بیٹیوں کو بھگتناپڑا۔۔۔۔ماں نے شوہر سے جھگڑا کیا۔۔۔۔لیکن سزا دی اپنی بیٹیوں کو ۔۔۔اورانہیں دریائے کابل کی چئیر لفٹ سے پھینک دیا آپریٹر نے واقعے کی توتصدیق کی۔۔۔۔مگر بچوں کے گرنے سے بے خبررہا۔۔۔
پولیس کے مطابق ماں نے تو واقعے کو حادثے کارنگ دیاہے۔۔مگر چھوٹی بیٹی کے بیان نے پولیس کو شک میں میں مبتلا کر دیا واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے
گاؤں کے مکینوں نے اس اقدام کو خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہ ہونے کا نتیجہ قرار دیا۔۔۔

[pullquote]عالمی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]برطانوی ملکہ الزبتھ ثانی کی 90 ویں سالگرہ
[/pullquote]

DE432F73-2CF3-4CE6-B8AD-83D1992E1953_mw1024_s_n

برطانوی ملکہ الزبتھ ثانی آج اپنی 90 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس موقع پر ملکہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی قوم کے لیے ’طاقت کی ایک چٹان‘ قرار دیا ہے۔ ملکہ آج کا دن وِنڈسر محل میں اپنے خاندان کے ساتھ گزار رہی ہیں۔ اس دن کے مناسبت سے ان کے سب سے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس ریڈیو پر خصوصی نشریے میں اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کریں گے جبکہ اسی دن کے موقع پر بکنگھم پیلس کی طرف سے ملکہ کی اپنے خاندان کے ساتھ تین یادگاری تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

[pullquote]سعودی عرب 15 سال بعد دوبارہ قرضہ لینے پر مجبور
[/pullquote]

saudia-loan

ریاض:خام تیل کی گرتی قیمتوں میں کمی کے باعث سعودی عرب پندرہ سال بعد دوبارہ قرضہ لینے پر مجبور ہوگیا، ریاض غیرملکی بینکوں سے دس ارب ڈالر قرضہ حاصل کرے گا۔
خام تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کی کمی پوری کرنے کے لیے سعودی عرب غیرملکی بینکوں سے دس ارب ڈالر قرضہ لے گا، ابتدائی طور پر سعودی حکومت نے چھ سے آٹھ ارب ڈالر قرضہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا، تاہم وزارت خزانہ نے مالی مشکلات کے پیش نظر اسے دس ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی عرب یہ قرض امریکا، یورپ، چین اور جاپان کے بینکوں سے لے گا۔ پانچ سالہ قرضے کے معاہدے پر دستخط رواں ماہ کے آخر میں کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ پندرہ سال میں سعودی حکومت پہلی بار یہ قرضہ لے گی۔

[pullquote]گوانتاناموبے کے قیدیوں کی منتقلی کا معاملہ متنازع ہوگیا
[/pullquote]

prisoners00000000000

واشنگٹن:امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے بدنام زمانہ گوانتاناموبے کو بند کرنے کے فیصلے کے بعد قیدیوں کی منتقلی کا معاملہ متنازع ہوگیا،کئی ممالک نے قیدیوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گوانتاناموبے بند کرنے کے اعلان کے ساتھ دنیا کے متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو کوئی ملک قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔
امریکا میں ان قیدیوں کے حوالے سے قانونی جنگ کا آغاز ہونے والا ہے،قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوانتانامو بے کے تمام قیدیوں کو براعظم امریکا میں رکھنا لازمی ہے، جبکہ اوباما انتظامیہ نے قیدیوں کی پہلی کھیپ سعودی عرب بھیج دی ہے۔
گوانتانامو بے کے تمام تر قیدی اپنے آبائے ممالک کی شہریت سے محروم ہو چکے ہیں،ان قیدیوں کی اکثریت عرب ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔

[pullquote]ترکی:بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ٹیچرکو 508سال قید کی سزا
[/pullquote]

handcuff

انقرہ :ترکی میں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ٹیچر کو 508 سال کی قید کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ترکی میں اسکول ٹیچر کی جانب سے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے پرملزم کو سیکڑوں برس کی سزا سنائی گئی،عدالت نے 54 سالہ شخص کو مجرم قرار دے دیا،استاد پر الزام تھا کہ انھوں نے کم سے کم دس بچوں کو نشانہ بنایا۔
ترکی کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مجرم کوئی بھی ہو،وہ سزا سے بچ نہیں سکتا، اس کے ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذہبی اسکول کے ٹیچر کا معاملہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے،اسکول کے ٹیچر کا تعلق حکمران جماعت سے بتایا جا رہا ہے۔

[pullquote]درجنوں افراد کے قاتل بریوک کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے، عدالت
[/pullquote]

ناروے کی ایک عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ درجنوں افراد کے قتل کے جرم میں طویل سزا کاٹنے والے مجرم آندرس بیہرنگ بریوک کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ 2011ء میں 77 افراد کو قتل کرنے والا بریوک دہشت گردی اور قتل عام کے جرائم میں قید کی سزا بھگت رہا ہے۔ اس نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ اُسے بالکل مقفل دنیا میں رکھا گیا اور جیل میں اسے مائیکروویو میں گرم کیا گیا کھانا دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی نجی اور خاندانی زندگی کا احترام بھی نہیں کیا جاتا، جس سے اس کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کسی جمہوری معاشرے میں بنیادی انسانی اقدار کا احترام اور غیرانسانی رویوں کی ممانعت کا ضابطہ لاگو ہوتا ہے اور ان اقدار کا دہشت گردوں اور قاتلوں کے لیے بھی خیال رکھا جانا چاہیے۔

[pullquote]اوباما کی خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت
[/pullquote]

سعودی عرب کے دورے پر گئے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما آج جمعرات کو خلیجی تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے اس اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور وزیر دفاع ایشٹن کارٹر بھی شریک ہوں گے۔ اوباما گزشتہ روز ریاض پہنچے تھے۔ انہوں نے سعودی عرب کے شاہ سلمان کے ساتھ ملاقات میں علاقائی صورتحال کے علاوہ یمن اور شام میں جنگ بندی کی کوششوں اور دہشت گرد گروپ داعش کے خلاف کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ مبصرین کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کے دورے کا ایک مقصد سعودی عرب اور واشنگٹن حکومت کے درمیان پیدا ہونے والے حالیہ تناؤ کو کم کرنا بھی ہے۔

[pullquote]یمنی امن مذاکرات آج سے کویت میں
[/pullquote]

یمن میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کا آغاز آج جمعرات سے کویت میں ہو رہا ہے۔ یہ بات باغی گروپوں کی طرف سے ان مذاکرات میں شرکت پر آمادگی کے بعد اقوام متحدہ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ ان مذاکرات کے لیے قبل ازیں پیر 18 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ کویت میں ہونے والے ان امن مذاکرات کو یمن میں جاری خونریز تنازعے کے خاتمے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس تنازعے کے باعث اب تک 6,400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 28 لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

[pullquote]چینی ملٹری ڈرون 10 ممالک کو برآمد کیے گئے، رپورٹ
[/pullquote]

چین نے بغیر پائلٹ کے اڑنے والے ایسے طیارے 10 مختلف ممالک کو برآمد کیے ہیں جو فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ان ڈرونز کی فروخت کے یہ معاہدے سینکڑوں ملین ڈالرز کے تھے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے ڈرون تیار کرنے کا بھی منصوبہ ہے جو لیزر گائیڈڈ بم گرانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ چین کی ’اکیڈمی آف ایرواسپیس اینڈ ایروڈائنامکس‘ کے چیف ڈرون ڈیزائنر شی وین نے ایک ملکی روزنامے کو بتایا کہ چین کے تیار کردہ ڈرون حریفوں کے مقابلے میں زیادہ ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

[pullquote]ترکی نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے اثاثے منجمد کر دیے
[/pullquote]

ترکی نے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ ترک حکومت کے مطابق یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے شائع کردہ سرکاری گیزٹ میں کہا گیا ہے کہ صالح کے ترکی میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں جن میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کے علاوہ سیفوں میں موجود اثاثے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے سلامتی کونسل کو بتایا تھا کہ علی عبداللہ صالح نے اپنے طویل دور اقتدار میں قریب 60 بلین امریکی ڈالرز کے برابر اثاثے بنائے۔ یہ رقم یمن کی سالانہ مجموعی قومی پیداوار کے برابر بنتی ہے۔

[pullquote]جرمنی میں اسلام مخالف ریلی پرتشدد ہو گئی، 15 پولیس اہلکار زخمی
[/pullquote]

جرمن صوبے تھیورنگیا میں اسلام اور مہاجرین کے مخالف مظاہرین کی ایک ریلی میں تشدد کی وجہ سے 15 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کی رات صوبے تھیورنگیا کے شہر ژینا Jena میں اسلام اور مہاجرت مخالف تحریک کی ایک ریلی تشدد کا رنگ اختیار کر گئی، جس کی وجہ سے پندرہ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ اس دوران متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، جن میں سے تین پولیس کی گاڑیاں تھیں۔

[pullquote]چینی صدر شی جِن پِنگ کمانڈر ان چیف بھی بن گئے
[/pullquote]

چین کے سرکاری میڈیا میں چینی صدر شی جِن پِنگ کو ’کمانڈر اِن چیف‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے۔ مبصرین کے مطابق اس نئے خطاب سے اندازہ ہوتا ہے کہ چینی صدر ملکی مسلح افواج پر اپنا کنٹرول مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کی طرف سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدر نے گزشتہ روز نئے قائم کردہ ’جوائنٹ کمانڈ سینٹر‘ کا دورہ کیا۔ شنہوا کے مطابق صدر اس سینٹر کے کمانڈر اِن چیف ہیں اور ان کا کردار جنگوں کی صورتحال کو جانچنا اور ان کی سربراہی کرنا ہو گا۔ صدر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ سینٹر ’مکمل طور پر وفادار‘ ہونا چاہیے۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]قومی ٹیم کی کوچنگ میں غیرملکی کوچز کی زیادہ دلچسپی
[/pullquote]

5718a533a44e5

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 اپریل تیزی سے قریب آتی جا رہی ہے لیکن ابھی تک کسی بھی پاکستانی کوچ نے اس عہدے کیلئے درخواست نہیں دی لیکن نصف درجن سے زائد غیر ملکی کوچز نے کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کو اب بھی امید ہے کہ سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید سمیت پاکستان سے ہی چند امیدوار ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دیں گے۔
پاکستانی کرکٹرز نے تو اس نوکری میں دلچسپی ظاہر نہیں کی لیکن غیر ملکی کوچز اس عہدے کے حصول میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں جن میں چند بڑے نام بھی شامل ہیں۔
اس دوڑ میں سابق آسٹریلین کھلاڑیوں ڈین جونز، ٹام موڈی، اسٹورٹ لا اور جمی سیڈل سمیت جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر اور زمبابوین فلاور برادران شامل ہیں۔

[pullquote]شوبز
[/pullquote]

[pullquote]چین کی انٹرنیٹ سٹار اپنی’اصلاح‘ کے لیے تیار
[/pullquote]

images (2)

چینی حکام کی جانب سے تنبیہ کے بعد چین کی انتہائی معروف انٹرنیٹ شخصیت پیپی جیانگ نے اپنی ’اصلاح‘ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ویڈیو بلاگر پیپی جیانگ کو ابلاغ عامہ کے حکام کی جانب سے غیر مہذب زبان کے استعمال پر تنبیہ جاری کی گئی ہے۔
چین کی جانب سے انٹرنیٹ پر مہیا کیے جانے والے مواد کی تطہیر کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے بعد انٹرنیٹ صارفین پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنے آن لائن رویے میں بہتری لائیں۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے رواں ہفتے انٹرنیٹ کے ماحول کو ’پاک اور صاف‘ کرنے کے لیے کہا تھا۔
29 سالہ پیپی جیانگ کا اصل نام جیانگ ایلیائی ہے۔ وہ انٹرنیٹ پر اپنے طنز و مزاح اور ویڈیو بلاگز کے لیے بےحد مقبول ہیں۔

[pullquote]دلیپ کمار کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
[/pullquote]

5711dc5424556

ممبئی: لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو مکمل صحت یابی کے بعد ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کو بخار، سانس میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کے باعث 16 اپریل کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ 5 روز تک زیر علاج رہے۔
لیلاوتی ہسپتال کے ڈاکٹر جلیل پرکار کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار کی حالت اب پہلے سے کافی بہتر ہے، جس کے باعث انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے