دانتوں کی صفائی کرنا کینسر سے بھی بچائے

اپنے دانتوں کو برش کرنا انہیں کیڑوں اور گرنے سے بچانے کے ساتھ ساتھ کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بھی تحفظ دے سکتا ہے۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

نیویارک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مسوڑوں کے امراض کا باعث بننے والے بیکٹریا لبلبے کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھا دیتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دانتوں کے امراض کا باعث بننے والے 2 اقسام کے بیکٹریا اگر منہ میں ہو تو لبلبے کے کینسر کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دانتوں کے امراض کا باعث بننے والے بیکٹریا Porphyromonas gingivalis اور Aggregatibacter actinomycetemcomitans لبلبے کے کینسر کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھا دیتے ہیں۔

اس حوالے سے محققین نے 732 افراد کے منہ سے نمونے لیے جن سے معلوم ہوا کہ یہ دو اقسام کے بیکٹریا لبلبے کے کینسر کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔

جن لوگوں کے منہ میں P. Gingivalis بیکٹریا پایا گیا ان میں لبلبے کے کینسر کا خطرہ 59 فیصد جبکہ دوسرے بیکٹریا سے 119 فیصد تک بڑھ گیا۔

یہ دونوں بیکٹر مسوڑوں کے شدید مرض کا باعث سمجھے جاتے ہیں۔

محققین کے مطابق اس بیکٹریا اور کینسر کے درمیان تعلق تو دریافت کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس کی وجہ اور طریقہ علاج کو بھی سامنے لایا جاسکے۔

یہ تحقیق امریکن ایسوسی ایشن فار کینسر ریسرچ کی کانفرنس میں پیش کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے