الطاف حسین کے خلاف سماعت غیر معینہ مدت کے ملتوی

لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت کے ملتوی کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قائد ایم کیو ایم کے خلاف مختلف درخواستوں پر سماعت کرنی تھی تاہم بنچ کے سربراہ کی عدم دستیابی کے باعث درخواستوں پر سماعت نہیں ہوسکی. درخواستوں پر سماعت کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.

گزشتہ سماعت ایم کیو ایم کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے تحریری دلائل دیئے اور درخواست گزار وکلا نے جوابی دلائل دینے تھے . درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ قائد ایم کیو ایم فوج اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کر کے فوج کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں جو آئین کے تحت غداری کے زمرے میں آتا ہے لہذا عدالت غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے