]پی سی بی نے یونس خان کو ابھی تک کلیئرنس نہیں دی

قومی ٹیم کےسینئربیٹسمین یونس خان توپاکستان کپ کےبقیہ میچزکھیلنےکوتیارہیں لیکن پی سی بی نےانہیں ابھی تک اس حوالےسےکلیئرنس نہیں دی ۔

پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخواہ کے کپتان یونس خان امپائر کے فیصلے پرناراض ہوئےاورمیچ ریفری کی جانب سےجرمانہ عائد کرنےپرایونٹ ادھورا چھوڑکرچلےگئے۔

پی سی بی نے کارروائی کرنےکی ٹھانی تویونس نے چیئرمین کوفون کھڑکا دیا اوراپنےکئےپرمعذرت کےساتھ بقیہ میچزکھیلنےپررضامند ہوگئے۔ تاہم پی سی بی نےانہیں ٹورنامنٹ میں دوبارہ حصہ لینےکے لیےتاحال کلئیرنس نہیں دی ہے۔

پی سی بی ذرائع کےمطابق یونس کےمعاملےکی انکوائری جاری ہےاورتحقیقات مکمل ہونےپرہی ان کےحوالےسےکوئی فیصلہ کیا جائےگا۔ میچ ریفری نےاپنی رپورٹ میں یونس کوپی سی بی کےکوڈ آف کنڈکٹ کےلیول تھری کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے