ہیڈ کوچ کیلئے 6 غیرملکیوں سمیت 9 امیدوار

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے چھ غیرملکیوں سمیت نو امیدواروں نے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقاریونس نے بورڈ کی جانب سے ان کی پیش کردہ سفارشات پر عمل نہ کرنے اور ٹیم کی ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی پر رواں ماہ کے آغاز میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

شاہد آفریدی کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش اور ہندوستان سےشکست کھائی جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور لگاتار تین میچوں میں شکست کے بعد سیمی فائنل تک رسائی میں ناکام ہوئے تھی۔

قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید، سابق باؤلنگ کوچ محمد اکرم اور منظورالہیٰ نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

عاقب جاوید ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینے والی متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے جہاں ان کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ وہ اس سے قبل قومی ٹیم کے باؤلنگ اور انڈر19 ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔

عاقب جاوید کو اس عہدے کے لیے فیورٹ قرار دیے جانے والے امیدواروں میں سے ایک ہیں، وہ متحدہ عرب امارات کی کوچنگ سے استعفیٰ دے کر پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز سے بحیثیت ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز منسلک ہو گئے ہیں۔

[pullquote]عاقب اور مدثر لاہور قلندرز سے منسلک
[/pullquote]

غیرملکی امیدواروں میں پیٹر مورس کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے جبکہ دیگر امیدواروں میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر، ڈین جونز، ٹام موڈی، ای ین پونٹ اور جیمی سڈنز شامل ہیں۔

ڈین جونز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ تھے اور ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں چمپییئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

قومی ٹیم کے کوچ کے عہدے کے لیے فیورٹ قرار دیے جانے والے پیٹرمورس انگلینڈ ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں جبکہ کاؤنٹی کرکٹ میں وہ واحد کوچ ہیں جو دو مختلف کاؤنٹیز کو چمپیئن بنوانے میں کامیاب ہوئے۔

مورس کو 2009 میں اس وقت انگلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا جب ٹیم کے کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ تنازع سامنے آیا تھا بعد ازاں پیٹرسن بھی ٹیم کی قیادت چھوڑ گئے تھے۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواستیں جمع کرانے والے دیگر امیدواروں میں ٹام موڈی، ڈین جونز اور جیمی سڈنز کا تعلق آسٹریلیا سے ہے جبکہ پیٹر مورس اور ای ین پونٹ انگلینڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔

پی سی بی نے ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 اپریل مقرر کی تھی اور جلد ہی کسی امیدوار کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا جائے گا۔

نئے کوچ کا پہلا امتحان دورہ انگلینڈ ہوگا جو رواں سال جولائی میں شیڈول ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے