بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے تعلق کی خبریں تو کافی عرصے سے زبان زد عام ہیں لیکن شائقین اس انتظار میں تھے کہ دونوں اپنے اس تعلق کا باقاعدہ اعلان کب کرتے ہیں۔
لیکن بولی وڈ کی ‘ڈریم گرل’ ہیما مالنی کی محض ایک ٹوئیٹ نے ان خبروں کو مزید بڑھاوا دے دیا۔
ہوا کچھ یوں کہ آج صبح ہیما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ‘دپیکا’ کو منگنی کی مباکباد دے ڈالی۔
اس سے قبل دبئی میں ہونے والے ٹوئفا ایوارڈز کی تقریب کے دوران رنویر نے برملا دپیکا سے اپنے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے انھیں سب سے خوبصورت خاتون کہا تھا۔
[pullquote]دپیکا اور رنویر کا منگنی کا فیصلہ’
[/pullquote]
جبکہ آئیفا ایوارڈز میں رنویر سنگھ نے سب کے سامنے دپیکا کو اپنے گھٹنوں پر بیٹھ کر پھول پیش کیے تھے جس کے بعد ساتھی میزبان ارجن کپور نے دپیکا کو ‘بھابی’ کہہ کر بھی مخاطب کیا تھا۔
دوسری جانب ہیما مالنی کی مذکورہ ٹوئیٹ کے بعد دپیکا کے فینز نے حیرت و خوشی کا اظہار کیا۔
لیکن جلد ہی ہیما مالنی کو اپنی ‘غلطی’ کا احساس ہوا اور انھوں نے تردید کی انھوں نے ‘دپیکا پڈوکون’ کو نہیں بلکہ اپنی ایک ٹوئٹر فالوور ‘دپیکا’ کو مبارکباد دی تھی۔
لیکن اس ٹوئیٹ نے صبح سویرے دپیکا پڈوکون کے فینز کو خوشگوار حیرت کا جھٹکا ضرور دیا۔