اجازت نہ ملنے کے باوجود بھی تحریک انصاف کاجلسہ

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ اجازت نہ ملنے کے باوجود تحریک انصاف نے مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنے احتجاجی جلسے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور پولیس کی جانب سے بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاہور میں شدت پسندی کے عمومی خطرے اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو درپیش سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مال روڈ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور جلسے کے لیے متبادل جگہ کے انتخاب کی تجویز دی گئی تاہم تحریک انصاف مال روڈ پر ہی جلسہ کرنے پر بضد رہی۔

لاہورانتظامیہ کے ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر(ای ڈی او) طارق زمان کے مطابق اجازت نہ دیے جانے کے باجود 2000 سکیورٹی اہل کار جلسہ کی حفاظت پر مامور کئے گئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ 58 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلسے کی نگرانی کی جائے گی جبکہ جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے پانچ مقامات پر واک تھرو گیٹ نصب کر دیے گئے ہیں۔

دوسری طرف تحریک انصاف نے جلسے کے لیے مال روڈ کے فیصل چوک میں کنٹیروں پر مشتمل 16 فٹ اونچا اور 80 فٹ چوڑا سٹیج تیار کر لیا ہے۔
جلسے کے شرکا کے لیے مال روڈ پر ریگل چوک تک 20 ہزار کرسیاں بچھا دی گئی ہیں۔ شرکا کی سہولت کے لیے بڑی بڑی سکرینیں بھی لگائی گئی ہیں اور بڑے پیمانے پر ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس نصب کردی گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے