ویسٹ انڈیز پاکستان سے ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے پر رضامند

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ستمبر اکتوبر میں یو اے ای میں ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے اور پاکستان نے سیریز میں کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچوں میں سے ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز پیش کی تھی۔

پی سی بی چیئرمین صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے آیا ہوا خط ابھی تک نہیں دیکھا لیکن بظاہر انہوں ے متحدہ عرب امارات میں پنک گیند کے ساتھ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کیلئے ہاں کردی ہے۔

اگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی جاتی ہے تو یہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز دونوں کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہو گا۔

دو ٹیسٹ میچوں کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے