آج کا پاکستان

یبٹ اباد آپریشن کو پانچ برس مکمل ہوگئے دو مئی دو ہزار گیارہ کو امریکی نیوی ٹیم نے ابیٹ آباد میں آپریشن کرکے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو نشانہ بنایا

امریکی حکام کے مطابق اسامہ گیارہ ستمبر کے حملوں کے ذمہ دار تھے اسامہ کا سراغ ایبٹ آباد میں لگایا گیا اس آپریش کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا جس کے مطابق اس واقعے کی پوری قوم ذمہ دار تھی
تاہم یہ اب تک واضح نا ہوسکا کہا اسامہ بن لادن کس کی اجازت یا مرضی سے یہاں رہائش پذیر تھے یہ معاملہ ابھی گہرے بادلوں میں چھپا ہوا ہے

سخت دھوپ اور گرم ہوائیں چلنے سے شہری گرمی سے بے حال ہوگئے محکمہ موسمیات نےپیر اور منگل تک ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی مگر ساتھ میں دو دن بعد درجہ حرارت میں کمی کی خوشخبری بھی سنادی ، دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پہ نکل آئے اور احتجاج شروع کردیا ہے

لاڑکانہ میں سورج آگ اگلنے لگا، شہر اور گرد و نواح میں گرمی کا درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی شام سے مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔جس کی وجہ سے منگل سے اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں وقفےوقفے سے کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک افراد نے اسلام آباد میں مطالبات کے حق میں سی ڈی اے آفس کے باہر مظاہرہ کیا اور ہنگامہ آرائی کی اس دوران کئی مظاہرین کو پولیس نے تشدد کے بعد حراست میں لے لیا

فیصل آباد میں مضر صحت دودھ سے متاثرہ افراد کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی۔۔ دودھ فروش گرفتار، ضلعی انتظامیہ نے دودھ اوردہی کےنمونے حاصل کرنےکے بعددکان سیل کردی۔

فیصل آباد میں دودھ پینا بھاری پڑگیا۔۔۔۔ دودھ فروش نے علاقہ مکینوں میں دودھ سوڈا تقسیم کیا ۔ جس کے پینے کے بعد بچوں سمیت سو کے قریب افراد کی حالت خراب ہو گئی ۔ متاثرہ افراد کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں بستر کم پڑنے اور ناکافی سہولتوں کے باعث بعض مریضوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

ڈاکٹر کا کہنا ہےمتاثراہ افراد کو بہتر طبی امداد دی جارہی ہے ضلعی انتظامیہ نے دودھ فروش سرور گجر اور سوڈا واٹر فیکٹری کے مالک کو دو بیٹوں سمیت گرفتار کر کے دکان اور فیکٹری کو سیل کر دیا ۔ انتظامیہ نے دودھ اور سوڈا واٹر کے نمونے تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں

انامہ کاہنگامہ اپوزیشن جماعتیں آج شام اہم بیٹھک کررہی ہیں۔۔۔۔ اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کی زیرصدارت اجلاس میں ٹی اوآرز پر مشاورت اورپاناما انکشافات پرتحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کےمعاملے غور کیا جائیگا۔

اجلاس میں تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتیں اپنے مرتب کردہ ٹی او آرز پیش کرینگی۔۔ عمران خان کہتےہیں ٹی او آرز تیار کرلیے، ضابطہ اخلاق پر تمام جماعتوں کواعتمادمیں لیں گے۔

سلام جرمنی کا حصہ نہیں،‘ اے ایف ڈی
جرمن سیاسی جماعت ’آلٹرنیٹیو فار جرمنی‘ کے مندوبین نے اپنی جماعت کے اس انتخابی منشور کی حمایت کر دی ہے، جس کے مطابق ’اسلام جرمن آئین سے مطابقت نہیں رکھتا‘۔ ان مندوبین نے مساجد کے میناروں اور برقعے پر پابندی کی بھی وکالت کی۔ اسلام اور مہاجرت مخالف اس پارٹی نے گزشتہ ویک اینڈ پر اشٹٹ گارٹ منعقدہ اپنے ایک کنوینشن میں اتفاق کیا کہ ’اسلام جرمنی کا حصہ نہیں ہے‘۔ اس پارٹی نے اپنے منشور میں مساجد کے میناروں اور خواتین کے برقعے پہننے پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ جرمنی میں بسنے والے تقریباً چار ملین مسلمان مجموعی آبادی کا پانچ فیصد بنتے ہیں

شامی صوبے حلب میں حکومتی فورسز کی بمباری گیارہویں روز میں داخل ہوگئی۔ ابتک بمباری میں چالیس بچوں سمیت ڈھائی سو کےقریب شہری لقمہ اجل بن گئے ہیں

امی صوبےحلب پردمشق حکومت کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔دس روز سےجاری بمباری میں ابتک کم از کم ڈھائی سو شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔مرنےوالوں میں کم از کم چالیس بچے بھی شامل ہیں۔شہری علاقوں پر شامی فضائیہ کی بمباری کےنتیجےمیں ہونےوالی ہلاکتوں کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہےشام میں بشارالاسد کی حکومت شہریوں کے خلاف بدترین مظالم میں ملوث ہے

۔کیتھولک مسیحیوں کےمذہبی پیشواپوپ فرانسس نےشہریوں کی ہلاکتوں پرگہرےدکھ اورغم کااظہارکرتے ہوئےتنازع کےتمام فریقوں سےجنگ بندی پرعملدرآمد کی اپیل کی ہے۔انہوں نےمذاکرات کو ہی تنازع کا واحد حل قراردیا۔پوپ فرانسس نےاپیل کی کہ جنگ کےخاتمے کیلئے تمام فریق مذاکرات کو کامیاب بنانے میں بھرپورکرداراداکریں۔

بن لادن کی ہلاکت کے پانچ برس بعد سی آئی اے کی ’لائیو ٹویٹس‘
القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے پانچ برس مکمل ہونے کے موقع پر امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی طرف سے ’لائیو ٹویٹس‘ کے سلسلے کو کئی حلقوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے

اس کارروائی کے پانچ برس مکمل ہونے پر امریکا کی مرکزی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) نے اس آپریشن کے بارے میں ’لائیو ٹویٹس‘ جاری کی ہیں۔ #UBLRaid کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سی آئی اے نے اُس وقت کے اپ ڈیٹس اب جاری کیے ہیں

مساجد کے مینار اور برقع نا منظور، جرمن جماعت AfD کا منشور
نئی جرمن سیاسی جماعت ’آلٹرنیٹیو فار جرمنی‘ کے ارکان نے آج اپنی جماعت کے اس انتخابی منشور کی حمایت کر دی، جس کے مطابق اسلام آئین سے مطابقت نہیں رکھتا۔ انہوں نے مساجد کے میناروں اور برقعے پر پابندی کی بھی وکالت کی ہے۔

جرمنی میں یہ نئی مہاجر مخالف سیاسی جماعت ابھی تین سال قبل معرضِ وجود میں آئی تھی۔ اس جماعت کی مقبولیت میں یورپ میں جنم لینے والے مہاجرین کے اُس بحران کے سبب اضافہ ہوا ہے، جس کے دوران صرف جرمنی میں ہی گزشتہ برس ایک ملین سے زائد مہاجرین پہنچے۔ ان مہاجرین میں سے زیادہ تر مسلمان ہیں۔ ابھی اس جماعت کو وفاقی جرمن پارلیمان میں نمائندگی حاصل نہیں ہے تاہم اس کے متعدد اراکین جرمنی کے سولہ میں سے نصف صوبوں کی اسمبلیوں میں پہنچ چکے ہیں۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کی حکمران پارٹی اگلے ماہ تقریباً 36 سال بعد پہلی مرتبہ اپنی اعلیٰ کانگریس کا اجلاس منعقد کرے گی۔ یہ اجلاس پیانگ یانگ میں 6 مئی کو ہوگا۔

یہ اجلاس شمالی کوریا کے موجودہ سربراہ کم جانگ اُن کو اپنی جانشینی کو رسمی شکل دینے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ وہ اپنا منشور یا ایجنڈا بھی اجاگر کر سکیں گے۔
اس اجلاس میں ریاست کے مختلف ستونوں کے درمیان توازن پیدا کرنے کا موقع ملے گا۔

سعودی وزارت داخلہ کےترجمان میجنر جنرل منصور الترکی کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی ’’داعش‘‘ میں 3000 سعودی نوجوان بھی شامل ہیں جن میں 760 نے واپس سعودی عرب پہنچنے کے بعد خود کو حکام کے حوالے کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک شام کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا تب تک دہشت گردی کی درآمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ایران کی پارلیمان کے نومنتخب اراکین اس ماہ جب حلف لیں گے تو ان میں علماء کے مقابلے میں خواتین ارکان کی تعداد زیادہ ہوگی۔
ایران میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج سامنے آگئے ہیں اور صدر حسن روحانی کے اتحادی اصلاح پسند اور اعتدال پسند بھاری اکثریت سے جیت گئے ہیں جبکہ سخت گیر قدامت پسند 2004ء کے بعد پہلی مرتبہ انتخابات میں شکست سے دوچار ہوگئے ہیں۔

انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کو 290 نشستوں پر مشتمل مجلس خبرگان (اسمبلی ) کی 68 نشستوں پر پولنگ ہوئی تھی۔ان حلقوں میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیدوار کل ڈالے گئے ووٹوں کا 25 فی صد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔انتخابی نتائج کے مطابق 17 خاتون امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے اور ان کی اب نئی اسمبلی میں علماء کے مقابلے میں ایک نشست زیادہ ہوگئی ہے۔

1979ء میں ایران میں انقلاب کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ علماء بہت کم تعداد میں مجلس خبرگان کے ارکان منتخب ہوئے ہیں۔انقلاب کے بعد پہلی اسمبلی میں منتخب علماء کی تعداد 164 تھی۔تاہم اس کے بعد سے اسمبلی کے لیے منتخب ہونے والے علماء کی تعداد بتدریج کم ہوتی رہی ہے۔
۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے