نئی آئی سی سی رینکنگ : پاکستان تیسرے نمبر پر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی نئی سالانہ درجہ بندی میں پاکستانی ٹیم ترقی کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر براجمان ہو گئی ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے۔

آئی سی سی کی نئی سالانہ اپ ڈیٹ سے پاکستان کو کافی فائدہ ہوا ہے اور 2012-13 کے سیزن میں جنوبی افریقہ سے ہوئی شکست حذف ہو گئی ہے جبکہ سری لنکا کے ہاتھوں 2-0 سے ہونے والی شکست کے اثرات بھی 50 فیصد تک کم ہو گئے ہیں۔

تاہم اس نئی درجہ بندی کا سب سے زیادہ نقصان جنوبی افریقہ کو اٹھانا پڑا کیونکہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ملنے والی فتوحات حذف ہو گئی ہیں جس سے ان کو بہت بڑا دھچکا لگا اور وہ درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کو بھی نئی درجہ بندی میں کافی نقصان ہوا کیونکہ ان کی نیوزی لینڈ، زمبابوے اور بنگلہ دیش کے خلاف فتوحات اب اس فہرست کا حصہ نہیں رہیں۔

اب آٹھویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز اور نویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش کے درمیان پوائنٹس کا فاصلہ 29 پوائنٹس سے گھٹ کر صرف آٹھ پوائنٹس تک رہ گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کا اصل امتحان انگلینڈ میں ہو گا جہاں وہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی اور قومی ٹیم کی درجہ بندی کا بہت حد تک انحصار اس سیریز کے نتیجے پر ہو گا۔

ہندوستانی ٹیم پاکستان سے ایک درجہ اوپر دوسرے نمبر پر موجود ہے، انگلینڈ، چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے