ممبئی: بالی ووڈ کے منا بھائی شائد اس دن کے انتظار میں تھے کہ وہ کب جیل سے باہر آئیں اور سیاست کے میدان میں قدم رکھیں۔
سنجے دت نے جیل سے رہائی کے بعد گزشتہ روز اس وقت سیاست میں دبنگ انٹری دی جب وہ مہاراشٹر کے علاقے مالاد ویسٹ میں حکمران پارٹی بی جے پی کی ایک تقریب میں نہ صرف شریک ہوئے بلکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی بھی وہ خود تھے۔