سورج کی روشنی موٹاپے سے بچائے

موسم گرما کی آمد آمد ہے اور سورج کی شعاعیں مزاج پرسی کے لیے تیار ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ آپ کو موٹاپے سمیت کئی جان لیوا امراض سے تحفظ بھی دیتی ہیں؟

یہ دعویٰ سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کی تحقیق کے مطابق سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنا جسمانی وزن میں کمی اور طویل زندگی کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق میں 30 ہزار کے لگ بھگ خواتین کا جائزہ لیا گیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ سورج کی روشنی دل اور خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ کم کرتی ہے جبکہ موٹاپے سے بھی تحفظ ملتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ سورج کی روشنی میں روزانہ کچھ وقت گزارنا خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ کم کردیتا ہے جس کے نتیجے میں مختلف امراض سے موت کا امکان کم ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق سورج کی روشنی سے گریز انسانی صحت کے لیے تمباکو نوشی جتنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف انٹرنل میڈیسین میں شائع ہوئی۔

اسی طرح ایک اور طبی جریدے جرنل ڈائیبیٹس میں شائع تحقیق کے مطابق سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنا امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ کم کرتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ سورج کی روشنی جلد میں موجود وٹامن ڈی کو بڑھاتی ہے۔

اس وٹامن کی کمی امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتی ہے جبکہ موٹاپے کا بھی امکان ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے