پریانکا کی والدہ بیٹی کی شادی کیلئے بیتاب

ممبئی: بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی کامیابیاں حاصل کرنے والی دلکش اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں پریانکا جلد شادی کریں تاہم وہ اْسی وقت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی جب ان کے پاس اپنے رشتے کو بہتر بنانے کا وقت ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی والدہ ڈاکٹر مدھو چوپڑا نے اپنے اور پریانکا کے رشتے کے حوالے سے کئی دلچسپ باتیں بیان کیں۔ ان کا کہنا تھا وہ اور پریانکا کے والد ہمیشہ چاہتے تھے کہ پریانکا جلد شادی کریں لیکن اب ایسا نہیں ہے،

انہوں نے کہا ‘آج کل کئی شادیاں غلط وجوہات کے باعث ٹوٹ رہی ہیں اور لوگوں کے پاس ایک دوسرے کو دینے کے لیے وقت نہیں ہوتا اسی لئے پریانکا اس وقت شادی کریں گی جب ان کے پاس اپنے رشتے کو نبھانے اور سمجھنے کے لیے وقت ہو گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی کا فیصلہ پریانکا خود ہی کریں گی.

تاہم میری خواہش ہے کہ میرے داماد کا تعلق شوبز سے نہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پریانکا کی بہت بڑی مداح ہوں، میں خود اس کا کئی مرتبہ آٹوگراف لے چکی ہوں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ میں اس کے کام کی ایک بہت بڑی نقاد بھی ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے