پاک،چین تعلقات اصولوں اور باہمی مفادات پر مبنی ہیں، نواز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کا عکاس ہے، مستقبل میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، دفاعی پیداوار میں چین کا پاکستان سے غیر معمولی تعاون قابل تعریف ہے، چین کے تعاون سے پاکستان کو بڑی صنعتوں کے قیام میں مدد ملے گی، پاک،چین تعلقات اصولوں اور باہمی مفادات پر مبنی ہیں۔

چینی وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیر اعظم نے دفاعی ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون اور چینی کمپنی اور وزارت دفاعی میں مربوط رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے پورے خطے کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی، جس پر پاکستان کی حکومت اور عوام چینی قیادت کی شکر گزار ہے، انہوں نے کہا کہ فضائی، دفاعی نظام سے متعلق فیصلہ چینی تجویز ملنے کے بعد کیا جائے گا۔

چینی وفد نے وزیر اعظم کے وژن کو سراہا اور گیس پائپ لائن منصبوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ چینی وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے، اقتصادی راہداری سے پاکستان کے عوام کو اقتصادی فوائد حاصل ہونگے اور پاکستان اور چین مزید قریب آئینگے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے