نظامی کی پھانسی کے بعد حکومت کا واویلا بلا جواز ھے ، سابق فوجی قیادت

سابق عسکری قیادت نے جنگی جرائم کے الزام میں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کی پھانسی کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ 1974 کے سہ فریقی معاہدے میں حل ہو چکا تھا پھانسی کے بعد دفتر خارجہ کا واویلا بلاجواز ہے، اس معاملہ کو ٹرائل کے دوران یا سزا سناتے ہی او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر اٹھانا چاہئے تھا۔

سابق فوجیوں کی تنظیم پیسا نے چیف جسٹس کی جانب سے حکومت کے ٹی آر اوز پر کمیشن بنانے سے انکار کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بے اختیار کمیشن بنانا وقت ضائع کرنے کے مترادف تھا،

جنرل علی قلی خان کی قیادت میں پیسا کے جنرل باڈی اجلاس میں ، جس میں ایڈمرل تسنیم، ائیر مارشل مسعود اختراور برگیڈئیر کامران قاضی سمیت دیگر شرکاء نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت کے ٹی او آر ناقابل عمل ہیں

سابق فوجی افسران نے کہا کہ قوم پانامہ لیکس کے بارے حقائق جاننا چاہتی ہے جبکہ اس میں ملوث افراد کو عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے سچائی اور حوصلے سے کام لینے کی ضرورت ہے،وزیر اعظم آمدنی کے زرائع اور انھیں بیرون ملک منتقل کرنے کے طریقے کے بارے میں اپنی خاموشی توڑیں اور نجی معاملہ کو سرکاری مسئلہ نہ بنائیں،

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے