سی فوڈ کھانے سے بھولنے کی بیماری سے بچنا ممکن، ریسرچ

واشنگٹن: ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں ایک مرتبہ سی فوڈ (جیسے مچھلی، جھینگے وغیرہ) کھانے سے بڑھاپے میں یادداشت چلی جانے یا سوچنے میں دشواری جیسے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

ہالینڈ کی یونیورسٹی میڈیکل سینٹر اور واگینیگن یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں جو افراد ہفتے میں ایک مرتبہ سے کم سی فوڈ کھاتے تھے وہ مذکورہ بیماریوں میں جلدی مبتلا ہوئے بنسبت ان کے جو ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ سی فوڈ کھاتے تھے۔

تحقیق کی سینئر رکن مارتھا کلیئر مورس کے مطابق قدرتی طور پر عمر بڑھنے کے ساتھ بھولنے اور سوچنے کی بیماریاں ہوجاتی ہیں تاہم سی فوڈ کھاکر ان سے بچا جاسکتا ہے۔

ریسرچ کے لیے پانچ سال تک اوسط 81.4 سال عمر کے 915 کے روزانہ کے معمولات کی پیروی کی گئی

سی فوڈ میں اومیگا تھری نامی فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہین جو کہ دماغ کے بنیادی ڈھانچے میں شامل جزو ہے۔

اس مطالعے کو نیورولوجی جرنل میں شائع کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے