جامعہ فریدیہ ساہیوال میں اجتماعی دعا کے دوران خواتین نے سونے کی بالیاں نوچ ڈالیں.

جامعہ فریدیہ میں اجتماعی دعا کے دوران بالیاں نوچنے کی وارداتیں کرنے والی چار عورتیں گرفتار کر لی گئیں۔ گرفتار عورتوں نے پانچ سے زائد خواتین کے کان زخمی کر دیے تھے۔

جامعہ فریدیہ میں اجتماعی دعا کے دوران فردوس، نورجہاں، حفیظان اور روبینہ نے بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پانچ سے زائد خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچ لیں اور انہیں زخمی کر دیا۔ اطلاع ملنے پر سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے چاروں خواتین کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ فتح شیر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔

یہ واقعہ جامعہ فریدیہ ساہیوال کے 55 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و اجتماعی دعا کی تقریبات کے دوران پیش آیا .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے