اتوار ، 29 مئی 2016 : پاکستان اور دنیا بھر سے اہم خبروں پر مشتمل نیوز بلیٹن

[pullquote]پاکستان[/pullquote]

[pullquote]نوشکی میں ڈرون حملے کا مقدمہ امریکی حکام کے خلاف درج[/pullquote]

160522110749_mullah_mansoor_640x360_afp_nocredit

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ہونے والے پہلے ڈرون حملے کا مقدمہ امریکی حکام کے خلاف درج کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ حملے میں ہلاک ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور کے بڑے بھائی محمد قاسم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ڈرون حملہ 21 مئی کو ضلع نوشکی کے علاقے مل میں ایک پرائیویٹ ٹیکسی پر کیا گیا تھا جو کہ ایران سے متصل بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان سے کوئٹہ کی جانب آ رہی تھی۔امریکی حکام کے مطابق اس ڈرون حملے میں افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور مارے گئے تھے۔
ڈرون حملے میں مارا جانے والا دوسرا شخص ٹیکسی کا ڈرائیور محمد اعظم تھا جنھوں نے ایف آئی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دوسرے شخص ولی محمد کو تفتان سے ٹیکسی میں بٹھایا تھا۔یہ مقدمہ امریکی حکام کے خلاف درج کیا گیا ہے تاہم اس میں کسی امریکی اہلکار کا نام نہیں۔

[pullquote]این ایس جی: ’پاکستان کی شمولیت کا فیصلہ اتفاق رائے سے‘[/pullquote]

160428234848_reactor_nuclear_belgica_640x360_getty_nocredit

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری تجارت کرنے والے ممالک کے گروپ میں پاکستان کی شمولیت کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے یہ بات بریفنگ کے دوران کہی۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’پاکستان نے جوہری تجارت کرنے والے ممالک کے گروپ میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کوئی بھی ملک اس گروپ میں شامل ہونے کی درخواست دے سکتا ہے۔ اس گروپ میں ممبر شپ اتفاق رائے سے دی جاتی ہے۔‘

[pullquote]پشاور میں خواجہ سرا کے قتل کا ملزم گرفتار[/pullquote]

160527163520_transgender_pakistan_640x360_epa_nocredit

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل علیشا نامی خواجہ سرا کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پشاور کے ایس ایس پی عباس مجید مروت نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتے پشاور کے علاقے فقیر آباد میں خواجہ سراؤں کی تنظیموں کے ایک عہدیدار علیشا کو قتل کیا گیا تھا جس کے بعد سے ملزمان نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئے تھے۔انھوں نے کہا کہ کئی دنوں کی کوششوں کے بعد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مرکزی ملزم فضل گجر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کو صحافیوں کے سامنے پیش بھی کیا گیا۔پشاور میں خواجہ سرا برادری کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافے سے متعلق بات کرتے ہوئے پولیس افسر نے کہا کہ آئی جی ناصر خان درانی نے ان حملوں کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

[pullquote]کراچی: پولیس مقابلے میں 3 ‘دہشت گرد’ ہلاک[/pullquote]

police

کراچی: کراچی پولیس نے قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں مقابلے میں تین مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ پولیس نے حساس اداروں کی جانب سے ‘دہشت گردوں’ کی موجودگی کی اطلاع پر قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ انھوں نے کہا کہ پولیس کو بتایا گیا تھا کہ ‘دہشت گرد’ کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ جب پولیس اہلکار مذکورہ علاقے میں داخل ہوئے تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، پولیس نے جوابی کارروائی کی اور مقابلے میں تین ‘دہشت گردوں’ کو ہلاک کردیا۔

[pullquote]مانسہرہ: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام[/pullquote]

574ae30809d6d

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے مانسہرہ کے قریب کریبائی اوگی اور چارنگ اڈا گاؤں میں کارروائیاں کیں.اعلامیے کے مطابق دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے 20 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا جسے پریشر ککر میں چھپایا گیا تھا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں راکٹس، دستی بم، پستول اور اے کے 47 رائفل بھی برآمد کی گئی۔

[pullquote]عالمی خبریں[/pullquote]

[pullquote] گزشتہ سات دنوں کے دوران سات سو مہاجرین سمندر میں ڈوب کر ہلاک[/pullquote]

160529110308_migrants_boats_shipwrecks_640x360_marinamilitareviaap_nocredit

اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے یو این ایچ سی آر کی ترجمان کارلوٹا سامی نے آج بتایا کہ بدھ، جمعرات اور جعمے کے دن پیش آنے والے حادثات میں کم از کم سات سو افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں۔ موسم سرما کے ختم ہونے کے بعد شمالی افریقی ملک لیبیا سے یورپی ملک اٹلی پہنچنے والے افراد کی تعداد میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ اطالوی ساحلی محافظوں نے گزشتہ پیر سے اب تک کم ازکم چودہ ہزار ایسے افراد کو بچایا ہے، جو لیبیا سے یورپ پہنچنے کی کوشش میں بحیرہ روم میں بھٹک رہے تھے۔

[pullquote] علی لاریجانی دوبارہ ایرانی پارلیمان کے اسپیکر منتخب[/pullquote]

رواں برس کے پارلیمانی انتخابات کے بعد قائم ہونے والی نئی ایرانی پارلیمنٹ نے سابقہ پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کو ایک مرتبہ پھر اپنا اسپیکر منتخب کر لیا ہے۔ اسپیکر کے الیکشن میں معتدل قدامت پسند لاریجانی کو اصلاحات پسند امیدوار محمد رضا عارف کا سامنا تھا۔ وہ 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اُن کے حریف امیدوار کو 103 ووٹ ڈالے گئے۔ پارلیمانی الیکشن میں اصلاحات پسند صدر حسن روحانی کے حامی پارلیمنٹ میں پہنچے ضرور لیکن وہ اسپیکر کا منصب حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

[pullquote] طالبان کے منحرف سینیئر رہنما امن مذاکرات کے لیے رضامند[/pullquote]

افغانستان کے عسکریت پسند گروپ طالبان سے علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے کے سینیئر لیڈر ملا عبدالمنان نیازی نے کہا ہے کہ وہ افغان حکومت کے ساتھ اِس شرط پر امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں اگر ملک میں اسلامی شریعت کا نفاذ ہو اور غیر ملکی فوجوں کی مکمل واپسی ہو جائے۔ ملا نیازی نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں کابل حکومت پر کوئی اعتبار نہیں لیکن وہ بغیر کسی پیشگی شرط کے امن مذاکرات کے لیے راضی ہیں۔ طالبان سے گزشتہ موسمِ گرما میں علیحدگی اختیار کرنے والے گروپ کے سربراہ ملا محمد رسول کے نائب ملا عبدالمنان نیازی ہیں۔ طالبان میں تقسیم ملا اختر منصور کی امارت سنبھالنے پر ہوئی تھی۔ ملا منصور گزشتہ ہفتے ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔

[pullquote] ملا منصور کی ہلاکت، جعلی پاسپورٹ جاری کرنے پر گرفتاریاں[/pullquote]

پاکستانی وزارت داخلہ کے ترجمان سرفراز حسین کے مطابق صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے عزیز احمد نامی ایک سرکاری اہلکار کو ہفتے کے روز گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق عزیز احمد نے 2001ء میں ملا منصور کو ولی محمد کے جعلی نام سے شناختی کارڈ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ ملا منصور کے لیے جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث دوسرے شخص رفعت اقبال کو پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق رفعت اقبال نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی یعنی نادرا کا ایک اہلکار ہے اور اس نے ملا منصور کی دوسری بیوی اور بچوں کو پاکستانی شہریت دلانے کے سلسلے میں معاونت کی تھی۔

[pullquote] یوکرائن: آگ کی لپیٹ میں آ کر سترہ افراد ہلاک[/pullquote]

یوکرائنی دارالحکومت کییف کے نواح میں بزرگ شہریوں کی ایک دو منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ سے سترہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایمرجنسی سروس کے مطابق اٹھارہ بزرگ افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ان میں پانچ شدید زخمی ہیں۔ بزرگ شہریوں کی عمارت میں پینتیس افراد رہائش پذیر تھے۔ یوکرائن کے وزیراعظم وولودومیر گروئسمین (Volodymyr Groysman) نے آتش زدگی سے ہونے والی ہلاکتوں کو ایک المیہ قرار دیتے ہوئے اِس نقصان کو ناقابلِ تلافی قرار دیا ہے۔ پولیس نے اِس عمارت کے مالک کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے اِس شک کا اظہار کیا ہے کہ عمارت میں آگ لگنے کے لیے حفاظتی اقدامات نامناسب ہو سکتے ہیں۔

[pullquote] اردن کے بادشاہ نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی[/pullquote]

آج اتوار کے روز اردن کے شاہ عبداللہ ثانی نے ملکی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔ اردن میں رواں برس کے آخر میں الیکشن کا انعقاد اب قبل از وقت کر دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی۔ شاہ اردن نے سینیئر سیاست دان اور اکانومسٹ ہانی الملکی کو نیا وزیراعظم نامزد کرتے ہوئے انہیں حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ الملکی اردن کے سابق وزیر خارجہ ہیں۔

[pullquote] پیش مرگہ کا ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف آپریشن شروع[/pullquote]

عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر قابض دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف کرد پیش مرگہ فوج نے جنگی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اِس آپریشن میں کرد فوج موصل شہر کے مشرقی علاقے کو بازیاب کرانا چاہتی ہے۔ پیش مرگہ فوج کو امریکی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔ ساڑھے پانچ ہزار کرد فوجی موصل کے نواحی شہر خضر کے ارد گرد کے علاقوں پر قبضے کی خواہش مند ہے۔ کردستان ریجنل سکیورٹی کونسل کے مطابق موصل شہر پر حتمی کنٹرول کے سلسلے کا یہ ایک بڑا آپریشن ہے کیوں کہ جہادیوں پر عسکری دباؤ بڑھانا بہت ضروری ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرد فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔

[pullquote] نئی دہلی میں افریقی باشندوں پر مزید حملے[/pullquote]

گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف افریقی ملکوں کے باشندوں کو مارنے پیٹنے اور ان کو ڈرانے دھمکانے والوں کے خلاف نئی دہلی کی پولیس نے تین نئے مقدمے درج کیے ہیں۔ یوگنڈا اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کو ڈرانے دھمکانے کے علاوہ ہراساں کیا گیا جب کہ نائجیریا کے دومردوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی دارالحکومت کی پولیس کے سینیئر اہل کار ایشور سنگھ کے مطابق رپورٹس درج کرنے کے بعد کم از کم پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ سنگھ کے مطابق ان چاروں افریقی باشندوں میں سے کسی ایک کو بھی شدید زخم نہیں آئے ہیں۔ بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اِن تازہ واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

[pullquote] مہاجرین خطرہ نہیں بلکہ خطرے میں ہیں، پوپ فرانسس[/pullquote]

پوپ فرانسس نے ویٹی کن میں سینکڑوں بچوں کے ساتھ ایک انتہائی جذباتی ملاقات میں کہا ہے کہ ’مہاجرین خطرہ نہیں بلکہ خطرے میں ہیں‘۔ اس موقع پر انہوں نے دہرایا کہ عالمی برداری کو مہاجرین کی دل کھول کر مدد کرنا چاہیے۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ہفتے کے شام ویٹی کن میں سینکڑوں بچوں سے ملاقات کی۔ ان بچوں میں نائجیریا سے تعلق رکھنا والا ایک ایسا بچہ بھی شامل تھا، جس کے والدین یورپ پہنچنے کی کوشش میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔

[pullquote] وینیزویلا حکومت اور اپوزیشن کی ثالثوں کے ساتھ ملاقات[/pullquote]

وینیزویلا حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں نے ڈومینیک ریپبلک میں اختلافات ختم کرنے کے لیے ثالثوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اِس ملاقات کی تمام تر کارروائی خفیہ رکھی گئی ہے۔ ثالثوں میں تین مختلف ملکوں کے سابق لیڈر شامل ہیں جو وینیزویلا میں پائی جانے والی شدید سیاسی بےچینی کو ختم کرنے کی کوشش میں ہیں۔ مصالحتی عمل کرانے والوں میں سابق ہسپانوی وزیراعظم خوصے لوئیس روڈرگ زاپاٹیرو، ڈومینیک ری پبلک کے سابق صدر لیونل فرناناڈس اور پاناما کے سابق صدر مارٹن ٹوری یوس شامل ہیں۔ یہ تنینوں لیڈر فریقین کے موقف کو سننے کے بعد کوئی درمیانی راہ تجویز کرنے کی کوشش میں ہیں تا کہ وینیزویلا کے سیاسی تعطل میں کمی پیدا ہو سکے۔ یہ مذاکرات یونین آف ساؤتھ امریکن نیشنز کے ایما پر شروع کیے گئے ہیں۔

[pullquote] نیپالی حکومت کا سالانہ ایورسٹ ڈے[/pullquote]

نیپال میں سالانہ یومِ ایورسٹ کے موقع پر کہا گیا کہ رواں برس کا کوہ پیمائی کا سیزن کامیاب رہا ہے۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچنے والوں کو کئی حادثوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آج اتوار کے روز ہونے والی یومِ ایورسٹ کی تقریب میں وزیراعظم کے پی شرما اولی نے نو شرپا کوہ پیماؤں کو فی کس پچاس ہزار نیپالی روپے بطور انعام دیے ہیں۔ ان شرپا کوہ پیماؤں نے ماؤنٹ ایورسٹ کے سارے راستے میں ایک رسی نصب کی ہے جو کوہ پیماؤں کی معاونت کرے گی۔ ایورسٹ کی چوٹی کو ہر سال تقریباً چار سو شوقیہ اور پیشہ ور کوہ پیما سر کرنے پہنچتے ہیں۔ رواں برس کے سیزن میں صرف تین ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

[pullquote] سابقہ قسطنطنیہ کی فتح کی ریلی، قیادت ایردوآن کریں گے[/pullquote]

ترکی کے تاریخی شہر استنبول (قسطنطنیہ) کو فتع کرنے کے 563سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات کا اہتمام ہو رہا ہے۔ اس موقع پر ایک انتہائی بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اِس ریلی کی قیادت ترک صدر رجب طیب ایردوآن کریں گے۔ ریلی میں دس لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ استنبول کے میئر کے دفتر کے مطابق نئے وزیراعظم بن علی یلدرم بھی ریلی میں شریک ہوں گے۔ ترک فضائیہ کے خصوصی مظاہرے کے علاوہ 563 افراد عثمانی دور کے فوجیوں کی وردی پہن کر مارچ کریں گے۔ استنبول کا سابقہ نام قسطنطنیہ تھا اور یہ بازنطینی سلطنت کا مرکز تھا۔ اِس شہر کو سن 1453 میں عثمانی دورِ حکومت میں سلطان محمد نے فتح کیا تھا۔

[pullquote] یونانی مالی اصلاحات کا عمل، یورپی مرکزی بینک کے ایجنڈے پر[/pullquote]

یورپی مرکزی بینک اگلے ہفتے کے دوران اپنی مالیاتی پالیسی میٹنگ میں اقتصادی بحران کے حامل ملک یونان کی صورت حال خاص توجہ مرکوز کرے گا۔ میٹنگ میں یونانی حکومت کے متعارف کردہ اصلاحاتی پروگرام کو زیر بحث لایا جائے گا۔ اِس اجلاس میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ رواں برس مارچ میں ایتھنز حکومت کے متعارف کردہ بچتی پیکج نے مجموعی معاشی صورت کو کس حد تک متاثر کیا ہے۔ اِسی جائزے میں طے کیا جائے گا کہ یونانی اکانومی کو ابھی مزید کتنی مالی امداد درکار ہے۔ انتظامی معاملات کی تکمیل کے بعد امکاناً یونانی معاشی حالات کی جائزہ میٹنگ جمعرات کے روز ہو گی۔

[pullquote] فلپائنی پولیس نے مزید تین منشیات فروش ہلاک کر دیے[/pullquote]

فلپائن کی پولیس کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشتبہ منشیات فروشوں کے ساتھ پولیس مقابلے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ تینوں ڈرگز کے کاروبار میں ملوث تھے۔ منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ملک کے وسطی حصے کے جزیرے باناکون میں ہوا۔ اِس کارروائی میں ایک زخمی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے منشیات فروش رووَن سیکری ٹاریا اور دو نامعلوم افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ گزشتہ ہفتے سے اب تک ایک درجن مبینہ منشیات فروش پولیس مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی دوران پولیس کو خبر دینے والے دو افراد کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک بھی کر دیا ہے۔

[pullquote] فیجی کا سینائی متعینہ امن دستے میں شریک فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان[/pullquote]

فیجی حکومت کے مطابق سینائی میں سکیورٹی کی صورت حال مسلسل خراب ہو رہی ہے اور اِس کے سبب اُس کے تین سو میں سے پینسٹھ فوجی واپس طلب کر لیے گئے ہیں۔مصر کے شورش زدہ علاقے سینائی میں تعینات امن دستوں میں فیجی کے تین سو سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ فیجی کی جانب سے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کے فیصلے کی تصدیق جنوبی پیسیفک اقوام کے امن دستوں کے کمانڈر ہمفری ٹویک نے کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مصری علاقے میں فیجی فوجیوں کی سات سے زائد چیک پوسٹوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ٹویک کے مطابق امریکا اور کولمبیا بھی سینائی میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ سینائی خطے میں مصری فوج اور انتہا پسند مسلمانوں کے درمیان مسلح جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں[/pullquote]

[pullquote]چیمپینز لیگ: ریال میڈریڈ 11 ویں بار فاتح[/pullquote]

574a7f1273594

میلان: چیمپنز لیگ کے فائنل میں رلان میڈریڈ نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو پینلٹی ککس پر شکست دیتے ہوئے 11ویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اٹلی کے شہر میلان کے سین سیرو اسٹیڈیم میں کلب فٹبال کے سب سے بڑے مقابلے چیمپنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈریڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے درمیان مقابلہ تھا۔یورپی ملک اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ کے ہی دو کلب میڈریڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ میلان کے سین سیرو اسٹیڈیم مد مقابل ہوئے۔مقررہ وقت میں دونوں ٹیمز نے 1-1 گول کر رکھا تھا، جب اضافی وقت دیا گیا تو اس پر بھی بات نہیں بنی اور کوئی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی، جس کے بعد پینلٹی ککس سے ہی فاتح کا فیصلہ ہوا۔ریال میڈریڈ کو میچ کے شروع میں ہی کپتان روماس کی جانب سے 15 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی ہوئی ، جبکہ یہ برتری کھیل میں اگلے 64 منٹ تک برقرار رہی تاہم برتری ایٹلیٹیکو کے یانک کی جانب سے 79ویں منٹ میں گول کرنے پر ختم ہوئی۔اس کے بعد کھیل میں دونوں جانب سے کوئی گول نہیں کیا جا سکا۔

[pullquote]شوبز[/pullquote]

[pullquote]آئیفا: پرینکا، دیپکا اور کنگنا میں ٹکر[/pullquote]

160529064219_bollywood_actress_kangna_deepika_priyanka_640x360__nocredit

انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی یعنی آئیفا میں جہاں سلمان خان اور رنویر سنگھ کی فلموں کے درمیان ٹکر ہے وہیں بہترین اداکارہ کے لیے دیپکا پاڈوکون، پرینکا چوپڑہ اور کنگنا راناوت میں سخت مقابلہ ہے۔اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ اس بار سلمان خان نے آئیفا میں شرکت کرنے کے لیے حامی بھر دی ہے۔ ان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کو سات درجوں میں نامزد کیا گیا ہے اور ’باجی راؤ مستانی‘ کو آٹھ درجوں میں نامزدگی ملی ہے جبکہ دیپکا کی فلم ’پیکو‘ کو چھ زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔
دیپکا پاڈوکون کو اگر دو فلموں ’پیکو‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ میں اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گيا ہے وہیں پرینکا چوپڑہ کو ’باجی راؤ مستانی‘ میں معاون اداکارہجبکہ ’دل دھڑکنے دو‘ کے لیے بہترین اداکارہ کے زمروں میں نامزدگی ملی ہے۔ان دونوں کو ’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘ کی اداکارہ کنگنا راناوت سے سخت مقابلے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔جبکہ اداکارہ پرینکا چوپڑہ کو معاون اداکارہ کے زمرے میں ہما قریشی (بدلہ پور)، انوشکا شرما (دل دھڑکنے دو)، تنوی اعظمی (باجی راؤ مستانی) اور کونکنا سین شرما (تلوار) سے مقابلہ درپیش ہے۔بہترین معاون اداکار کے زمرے میں انیل کپور، عرفان خان، فرحان اختر، دیپک ڈوبریال اور نواز الدین صدیقی کو نامزد کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے